fbpx

رحیم یارخان میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا قیدیوں کے متعلق بڑا اعلان

رحیم یارخان: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا دورہ ڈسٹرکٹ جیل معمولی جرائم میں ملوث 6قیدیوں کو ذاتی مچلکوں پررہا کرنے کے احکامات جاری جیل ہسپتال لنگر خانے بیرکوں کا معائنہ قیدیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے موقع پرہی احکامات جاری کیے صحت اور صفائی کے اقدامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت

سینئر سول جج فیاض حسین کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا اس موقع پر انہوں نے نوعمر اور خواتین بیرکوں کا معائنہ کیا اور مسائل سنے جن کے حل کیلئے موقع پرہی احکامات بھی جاری کیے دورہ جیل کے موقع پر انہوں نے جیل ہسپتال، لنگر خانے کا معائنہ کیا اور جیل انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے انتظامات کو سراہا اس موقع پر قیدیوں کو صاف پانی کی فراہمی کیلئے آراو پلانٹ جیسی سہولت جیسے اقدام کو بھی سراہا

اس موقع پر انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 6قیدیوں نذیر احمد، فرحان احمد، شہرو خان، محمد یونس، حمزہ اقبال اور محمد صاد ق کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کے احکاما ت بھی جاری کیے دورہ جیل کے موقع پر سپریٹنڈنٹ جیل سید بابر علی، ڈپٹی سپریٹنڈنٹس محمد علی خاکوانی، سمیع اللہ خان کے علاوہ جیل سٹاف بھی موجود تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »