شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹر حمیرا کی کرونا سے ہلاکت کا معاملہ

Story Highlights
  • گورنمنٹ نے ڈھائی کروڑ کے فنڈ شیخ زید ہسپتال کو دئیے ہیں
  • ڈپٹی کمشنر نے دونوں اتھارٹیزسے24گھنٹوں میں حقائق پر مبنی رپورٹس طلب کی ہیں

رحیم یارخان شیخ زید ہسپتال میں ڈاکٹر حمیرا مسعود کو انتہائی تشویشناک حالت میں کرونا وائرس کے شبہ میں لایا گیا تھا جہاں ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر اعظم ڈاہر نے آن کال ڈیوٹی اور ہیڈ آف اینستھیزیا کو ہیلپ کے لیے بلایا کہ مریض کو مصنوعی سانس کی نالی ڈالنی ہے  جس پر ڈاکٹروں کی جانب سے وقت پر نہ پہنچنے اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر متوفیہ نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی ،ورثاء نے واقعہ پر شدید احتجاج کیا اور ڈاکٹروں کی غفلت پر انکوائری کا مطالبہ کیا

انکوائری کمیٹی تشکیل

ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈاکٹر حمیرا مسعود کی مبینہ طور پر کورونا وائرس کے شبہ میں شیخ زید ہسپتال میں ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور شیخ زید ہسپتال انتظامیہ کی دو کمیٹیاں تشکیل دے دی   ہیں ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے تحصیل آفیسر ڈاکٹر محمد صالح، ڈاکٹر حمیرا مسعود کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے بارے معلومات حقائق اکھٹے کریں گے جبکہ ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر غلام ربانی مبینہ طور پر ڈاکٹرز کی لاپرواہی برتنے کے الزام بارے اپنی رپورٹ سے آگاہ کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے دونوں اتھارٹیزسے24گھنٹوں میں حقائق پر مبنی رپورٹس طلب کی ہیں جس کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر حمیرا مسعود عرصہ دراز سے ذیابیطس سمیت دیگر امراض میں مبتلا اور چند روز سے بیمار تھیں جبکہ خاندانی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر حمیرا مسعود نے پچھلے چند ہفتوں کے دوران نہ تو بیرون ملک کا کوئی سفر کیا اور نہ ہی ایسے کسی فرد سے براہ راست رابطہ میں رہیں جو کورونا سے متاثر ہو۔

تاہم ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر بنائی جانے والے کمیٹیاں اپنی رپورٹس میں حقائق سے آگاہ کریں گی جسے میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔

موجودہ گورنمنٹ نے ڈھائی کروڑ کے فنڈ شیخ زید ہسپتال کو دئیے ہیں اس کے باجود علاج کے معیار کا اندازہ خود لگا لیں آفت کے وقت بھی غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہےاور کرپشن اپنے عروج پر ہے سینئر ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹی نہیں کر رہے جونیئر ڈاکٹرز کو آگے کیا ہوا ہے کورونا کی مریض ڈاکٹر کا چیک اپ نہیں کیا گیا ،

ضلع رحیم یار خان کی عوام کا یہ کیسے علاج کریں گے اس وقت شیخ زید ہسپتال میں 19کو رونا کے مشتبہ مریض ہیں جو کہ لا پرواہ ڈاکٹروں کے رحم وکرم پر ہیں ڈپٹی کمشنر شیخ زید ہسپتال پر خصوصی توجہ دیں نہیں تو شیخ زید ہسپتال کورونا وائرس کی نرسری بن جائے گا علی شہزاد صاحب پورا ضلع اب آپ کے رحم وکرم پر ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close