کورونا ویکسین گھر گھر جا کر 165فکسڈ ٹیمیں مفت ویکسین لگا رہی ہیں

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر نعمان یوسف نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی کورونا ویکسین کے حوالہ سے صوبہ بھر میں جاری گھر گھرجاکر ویکسین لگانے کی مہم (RED) کے سلسلہ میں ضلع بھر میں محکمہ صحت کی316فیلڈ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر ی و دیہی علاقوں میں شہریوں کو ان کی دہلیز پر جاکر ویکسین کی سہولت فراہم کر رہی ہیں۔

علاوہ ازیں تمام مراکز صحت پر 165فکسڈ ٹیمیں بھی شہریوں کو مفت ویکسین لگا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ضلع میں 12سال سے زائد العمر افراد کی تعداد 32لاکھ 70ہزار856ہے

جس میں سے 17لاکھ53ہزار856افراد کورونا ویکسین کی پہلی اور 7لاکھ70ہزار690افراد دونوں ڈوز لگوا کر اپنی ویکسین مکمل کروا چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع میں تاحال14لاکھ سے زائد افراد نے کورونا سے تحفظ کی ویکسین نہیں لگوائی جبکہ 9لاکھ سے زائد افراد کی دوسری خوراک بھی باقی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی 25اکتوبر تا12نومبر تک جاری رہنے والی اس مہم کے دوران ضلع میں 14لاکھ ایسے افراد جنہوں سے کورونا کی کوئی خوراک نہیں لگوائی اور 9لاکھ وہ افراد جو پہلی خوراک لگوا چکے ہیں مگر دوسری خوراک کے لئے محکمہ صحت سے رجوع نہیں کیا ان تمام افراد کو اس مہم میں ویکسین کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ حکومت پنجاب کی اس مہم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فی الفور ویکسین لگوائیں تاکہ ہمارے اور صوبہ میں کورونا مثبت کیسز کی تعداد میں جو کمی واقع ہوئی ہے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا سکے اور یہ صرف ویکسین سے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویکسین لگائی جا رہی ہے اور بہت سے ممالک نے کامیابی سے اپنے اہداف مکمل کرکے اپنی معمول کی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف بھی ہے کہ سو فیصد افراد کو ویکسین لگائی جائے تاکہ ہمارے ملک کی رونقیں دوبارہ بحال ہوں اور ہمارے شہری اس مرض کی وجہ سے جس خوف و ہراس کا شکار ہیں اس کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button