صدر پریس کلب نے عمرہ پرروانہ ہونے والے ممبران کومبارکباد دی

رحیم یارخان صدرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں احسان الحق نے کہاہے کہ عمرہ پرروانہ ہونے والے خوش نصیب ممبران کومبارکبادپیش کرتے ہیں‘
روضہ رسول پرحاضری خوش نصیبی کی بات ہے ممبران سے پریس کلب کی تعمیروترقی اورممبران کے لیے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے۔
ڈسٹرکٹ پریس کلب میں عمرہ پرروانہ ہونے والے خوش نصیب ممبران راجہ محمدشاہد‘ رانااخلاق احمدخان‘ جام شبیراحمد‘ حبیب اللہ ملک‘ محمدعارف‘ اویس عارف‘ سجاداسلم‘ انورسہیل‘ نورمحمدسومروودیگرکے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پریس کلب کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبودکے لیے عملی اقدامات اٹھائے اورماضی کی روایات کوآگے بڑھاتے ہوئے اس سال بھی ممبران کوقرعہ اندازی کے زریعے عمرہ کی ادائیگی کے لیے بھجوارہے ہیں انہوں نے کہاکہ پریس کلب صحافیوں کاگھرہے اوراس کے تحفظ اورترقی کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائیں گے‘ اس موقع پرجنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم‘ فاروق ریاض گجر‘ جی ایم حیدر‘ جاویداقبال‘ سہیل پاشا‘ ذوالقرنین قمر‘ چوہدری منیر‘ محمدراشد‘ ڈاکٹرممتازمونس‘ ملک ظہیر‘ سلیم قریشی‘ رئیس خالق دادچاچڑسمیت ممبران پریس کلب کی کثیرتعدادنے خوش نصیبوں کومبارکباددی اورنیک خواہشات کااظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close