fbpx

خسرو بختیار کے حلقہ میں تعلیم صحت اورپینے کا صاف پانی تک نہیں

رحیم یارخان یونین کونسلز آباد پور، شاہ پور،بہودی پور سے تعلق رکھنے والے جام راشد نوناری سید ماجد شاہ غلام اصغر،ملک ذبیح اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پریس(رجسٹرڈ) میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں.
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یونین کونسل آباد پور کے چیئرمین جام راشدنےکہا ہم ایک پسماندہ علاقہ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں تعلیم صحت و دیگر سہولیات کا فقدان ہے ہماری تین بڑی یونین کونسلز ہیں جن میں ہزاروں ووٹ رجسٹرڈ ہیں،
ہم نے اپنی کوشش سے ایم این اے مخدوم خسرو بختیار کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا،
ہمارا جمہوری اتحاد گروپ مخدوم خسرو بختیار کے ساتھ کھڑا ہے،ہماری تین یونین کونسلز 75 ہزار کی آبادی پر مشتمل ہیں،
جبکہ سید ماجد شاہ نےپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ساتھیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر بھرپور اعتماد کیا،ہم تمام دوست ایک گروپ کی شکل میں اکھٹے ہیں،ہمارے ذاتی کوئی مقاصد نہیں ہم عوام کی خدمت کےلیے سیاست کر رہے ہیں،ہمارا تعلق اس علاقہ سے ہے جہاں کے لوگ پٹواری اور تھانہ سے کام کروا کر سمجھتے ہیں ہمارےسب کام ہو گئے،ہمیشہ ایک ہی بندہ کو نوازہ گیا،لیکن اس بار ہمارے حلقہ میں مخدوم خسرو بختیار اور مخدوم ہاشم جواں بخت نےکافی کام کروایا،انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے میں پینے کا صاف پانی، تعلیم،صحت کا کوئی انتظام نہیں،انہوں نےایم این اے مخدوم خسرو بختیار اور ایم پی اے مخدوم ہاشم جواں بخت سے فوری مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے علاقہ میں فوری گرلز ہائی سکول،واٹر فیلٹریشن پلانٹ لگائے جائے،جبکہ ساتھ آئے ساتھیوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں بھرپور حصہ لیا جائے،اگر ہمارے علاقہ سے ہماری جماعت یا دیگر سیاسی جماعت بلدیاتی الیکشن میں حصہ لے گی تو بھی ہم بھرپور طریقہ سے گروپ کی مشاورت کے ساتھ بلدیاتی الیکشن لڑے گے،
باوثوق زرائع کے مطابق معلوم ہوا کہ جمہوری اتحاد گروپ بلدیاتی الیکشن کےلیے میدان میں آیا ہے،جنہیں خطرہ لائحق ہے کہ مخدوم خسرو بختیار اس گروپ کو چھوڑ کر باہر سے بلدیاتی الیکشن میں امیدوار کا چناو  کرے گے،*

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close