fbpx

میلاالنبیﷺ کی سکیورٹی ڈیوٹی بھی اور ثواب بھی ہے,ڈی پی او امیر تیمور

رحیم یارخان ڈی پی او امیر تیمور خان نے کہا ہے کہ میلاالنبیﷺ کی سکیورٹی ڈیوٹی بھی اور ثواب بھی ہے۔ شہریوں کے جان ومال اور عزت آبرو کا تحفظ اور ہر اہم موقع پر سکیورٹی ہمارا فرض ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے مرکزی انجمن میلاد کمیٹی کے چئیرمین حاجی محمد نواز اختر نقشبندی، وائس چئیرمین عامر خان ترین، نائب صدور میاں ناصر محمود نقشبندی، رمضان جنجوعہ، خزانچی حافظ محمد اکرم سعیدی، ایڈیشنل خزانچی سجاد سومرو سعیدی، سیکرٹری اطلاعات محمد الیاس سعیدی کی آفس آکر عیدامیلاالنبیﷺ پر سکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان کرنے اور انگلش ترجمہ القران کنزالایمان اور گلدستہ پیش کر کے شکریہ ادا کرنے پر گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انچارج سکیورٹی برانچ حسن اقبال بھی موجود تھے۔

ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد کی کھلی کچہری عوامی شکایات پر احکامات جاری۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کھلی کچری میں ضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے آنے والے شہریوں کی تحریری درخواستیں وصول کیں اور ان پر متعقلہ پولیس افسران کے نام انصاف کی فراہمی کے احکامات جاری کر دئیے۔ اس موقع پر انہوں نے انچارج کملینٹ سیل سب انسپکٹر لیاقت علی سے کہا کہ کھلی کچہری میں آنے والی درخواستوں کا فیڈٖ بیک لازمی حاصل کیا کریں اور اس سلسلہ میں درخواست دہندگان کو بھی آگاہ کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »