fbpx

کھلی کچہری میں آنے والے افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم ,ڈی پی او

پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کے خلاف ایف آر درج کرنے کا حکم

ڈی پی او عمر سلامت نے کھلی کچہری میں آنے والے افراد سے فیڈ بیک لینے کا حکم دے دیا، خود بھی سائلین سے رابطہ کر کے مسئلہ کے حل سے آگاہی حاصل کریں گے۔
کم سن پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے والے ملزم کے خلاف ایف آر درج کرکے شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا۔
مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہفتہ وار کھلی کچہری میں تھانہ احمد پور لمہ کے علاقہ چک نمبر 21 غلام رسول والا کے کم سن شاہد علی کو پیش کرتے ہوئے اس کے والد نے بیان کیا کہ ملزم عمران نے اس کے بیٹے شاہد علی پر پٹرول چھڑک کر نامعلوم وجوہات کی بنا کر آگ لگا دی جس وہ جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جس کا وہ کافی دنوں سے علاج معالجہ کروا رہا ہے۔ ڈی پی اوعمر سلامت کے بچے کے جسم پر جلنے کے نشان دیکھے اور ملزم کی عمر دریافت کی تو پتہ چلا کہ ملزم کی عمر پندرہ سال ہے۔ جس پر انہوں نے متاثرہ بچے کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ احمد پور لمہ کو مقدمہ درج کر کے اس کی حقائق پر تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔  اس موقع پر ڈی پی او نے پی ایس او سب انسپکٹر عبدالہادی ثاقب کو ہدایت کی کہ کھلی کچہری میں پیش ہونے والے افراد کے مسائل کے حل کا فیڈ بیک لیا کریں اور وہ خود بھی اس سلسلہ میں کسی بھی سائل کو کال کر کے آگاہی حاصل کیا کریں گے۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close