fbpx
پولیسرحیم یارخان

معذور افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حال کئے جائیں گے۔ڈی پی او

رحیم یارخان ڈی پی او منظر مہدی نے کہا ہے کہ باہمت،ہنر مند اور تعلیم یافتہ معذور افراد ہمارے معاشرہ کا اثاثہ ہیں۔ معذور افراد کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حال کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سپیشل پرسنز کے وفد کی سوشل نیڈ آفیسر اعجاز احمد، ڈاکٹر سہیل بٹ، نعیم مغل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر اکاؤنٹس قادر داد چغطائی اور حافظ ایاز احمد کی ڈی پی او آفس آمد پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پولیس معاشرے کے تمام طبقات اور افراد کو بلا تفریق انصاف کی فراہمی کا ذمہ دار ہے اور اس کے لیے ہر وقت کوشاں ہے اس سلسلہ میں سپیشل افراد کو خاص اہمیت دی جاتی ہے اور انہیں بلاتاخیر سروسسز کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جاتی ہے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی اور غیر ضروری انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے بہر حال اگر پھر بھی کسی سپیشل شخص کو کوئی شکایت ہوتو اس کا ازالہ کیاجائے گا۔ قبل ازیں وفد کے سربراہ و سوشل نیڈ آفیسر اعجاز احمد نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او منظر مہدی کو گلدستہ پیش کر کے انہیں ضلع رحیم یارخان میں بطور ڈی پی او چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نئے ڈی پی او کی آمد پر مناسب سمجھا کہ انہیں خوش آمدید کہا جائے اور سپیشل افراد کے لیے الگ کاؤنٹر کھولنے کی تجویز دی جائے وفد نے ڈی پی او کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ ان کی تعیناتی دے پولیس پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بہترین خدمات سرانجام دے گی۔ جس پر ڈی پی او نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ ہر شخص کی شکایت کا ازالہ ہو اور سلسلہ میں کسی کو کوئی شفارش کروانے اور دیگر زرایعے استعمال کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی مزید گفتگو کرتے ہوئے منتظر مہدی نے کہا کہ موجودہ وسائل میں اگر سپیشل افراد کے مسائل کے حل میں اگر کوئی کمی دیکھی گئی تو ان کی تجویز پر غور کیا جائے گا۔                                         

کھلی کچہری

ڈی پی او منتظر مہدی کی کھلی کچہری کرپشن کی شکایات پر اہلکاروں سمیت فریقین کو طلب کر لیا۔

ڈی پی او منتظر مہدی نے کھلی کچہری کا نعقاد کیا جس میں ضلع کے مختلف تھانہ جات کے علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے اپنی تحریری درخواستیں پیش کیں اور زبانی طور پر اپنے مسائل سے انہیں آگاہ کیا جس پر انہوں نے متعلقہ پولیس افسران سے رپورٹس طلب کرلی ہیں اور انچارج شکایات سیل سب انسپکٹر لیاقت علی ہوہدایت کی کہ وہ ان شکایات فیڈ بیک لیں اور اس سے انہیں آگاہ کریں۔ دریں اثناء مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین افراد نے پولیس اہلکاروں کے خلاف کرپشن کی شکایات پیش کیں جن کو نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او منتظر مہدی نے شکایات کندگان اور پولیس اہلکاروں کو طلب کر لیا ہے اور وہ کرپشن کی شکایات کی خود انکوائری کرکے درخواستیں نمٹائیں گے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close