ڈی پی اوامیرتیمور نے پولیس کو ڈیڑھ ماہ میں غیر سیاسی بنا دیا

رحیم یارخان ڈی پی او امیر تیمور خان نے رحیم یارخان پولیس کا مورال ری بلڈ کرنے میں انسٹی ٹیوشن کا کردار ادا کیا۔

امیرتیمور نے پولیس کو ڈیڑھ ماہ میں غیر سیاسی بنا دیا، پر اعتمادی اور فیصلہ سازی ان کی شخصیت کا حصہ ہیں۔ ڈی پی او ایسا مدبر کمانڈر ہماری نظروں سے نہیں گزرا پولیسمیں حالات سے لڑنے کی جرات پیدا کی۔ امیر تیمور خان کی الوداعی تقریب میں پولیس افسران کا سابق ڈی پی او کو شاندار خراج تحسین۔

سابق ڈی پی او رحیم یارخان امیر تیمور خان کو الوادع کہنے کے لیے ضلعی پولیس کی جانب سے ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے امیر تیمور خان نے کہا کہ وہ بخوشی رحیم یارخان آئے تھے، رحیم یارخان میں انہوں نے ٹیم کی صورت میں کام کیا جہاں پر پولیس کو اس شدید پریشانی کا سامنا تھا اور پولیس کا مورال آپ کرنا تھا ٹیم تشکیل دی اور پھر جب کام شروع کیا تو ایک ماہ کے اندر جرائم کا گراف تیزی سے نیچے آنے لگا، کچہ کے بارہ میں بھی موئثر حکمت عملی اپنائی گئی اور ابھی بہت کچھ کرنے کی ٹھانی تھی کہ تبادلہ ہو گیا جو کہ سروس کا حصہ ہے اور کپتان کی مرضی بھی ہوتی ہے جہاں بہتر سمجھے اس پوزیشن پر کھیلنا ہمارا فرض ہے انہوں نے رحیم یارخان کی پولیس اور عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ اللہ آپ کا حامی و ناصر رہے۔

قبل ازیں ایس پی انوسٹی گیشن فراز احمد نے کہا کہ انہوں نے اپنی نو سالہ سروس میں ایسا معاملہ فہم اور مدبر کمانڈر نہیں دیکھا اس تھوڑے سے عرصے میں رحیم یارخان پولیس کے اعتماد کو بحال کیا اور مورال بلند کر کے جا رہے ہیں۔ سرکل پولیس افسران کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی جاوید اختر جتوئی نے کہا کہ سوچا نہیں تھا کہ ڈی پی او امیر تیمور خان کے ساتھ اتنا کم وقت ملے گا بہر حال ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی وجہ سے پولیس صرف ڈیڑھ ماہ میں غیر سیاسی ہوگئی،

ان کی شخصیت میں اعتماد اور فیصلہ سازی نے انہیں بہت متاثر کیا انہوں نے پولیس کو پروفیشنل سولجر کی طرح ہمیشہ فرنٹ پر رہتے ہوئے لیڈ کیا ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت پر وہ انہیں خراج تحیسن پیش کرتے ہیں۔ ایس ایچ اوز کی نمائندگی کرتے ہوئے  شبیر احمد جھورڑ نے کہا کہ ڈی پی او امیر تیمور خان ایک اکیڈمی کی حثیت رکھتے ہیں جن سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا جو کہ ہماری سروس میں ہمیں ہمیشہ رہنمائی کرے گا۔ اس موقع پر ضلع بھر کے ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچز اور اہلکاروں نے بھی ان سے الوداعی ملاقات کی گلدستے پیش کئے اور انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

Show More

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close