fbpx
پولیسرحیم یارخان

اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا,ڈی پی او

رحیم یارخان ڈی پی او رحیم یارخان امیر تیمور نے کہا ہے کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اقلیتی برادری کے رہنما یدھسٹر چوہان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو فوری بنیادوں پر انصاف کی فراہمی کے لئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے گی۔ عوام قانون کی پاسداری یقینی بنائےں تاکہ عوام کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
جرائم پیشہ عناصر کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور انشاءاللہ ضلع کو امن کا گہوارہ بنانے کے لئے تمام تروسائل بروئے کار لائیںگے۔ قبل ازیں یدھسٹرچوہان نے ڈی پی او رحیم یارخان کو تعیناتی پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں رواتی اجرک پہنائی اور ان کی پولیس ریفارمز میں خدمات کو سراہا۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close