fbpx

رحیم یارخان: ڈی پی اوکی ارکین قومی و صوبائی اسمبلی اور چیمبر کے نمائندگان سے میٹنگ

رحیم یارخان : ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کہا ہے کہ ضلع میں قانون اور میرٹ کی حکمرانی کو قائم رکھا جائے گا، پولیس عوام کی خدمت کی اعلی مثال پیش کرے گی اور زمین جائداد کا قبضہ قانون کے معاملات قانون کے مطابق نمٹائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ایم این اے چوہدری جاوید اقبال وڑائچ، ایم پی ایز چوہدری محمد شفیق (ن)، چوہدری محمد شفیق (پی ٹی آئی)، چوہدری آصف مجید، ممتاز احمد چانگ، اکمل جعفری نمائندہ مخدوم ہاشم جواں بخت و دیگر اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدر خواجہ بشیر احمد، جنرل سیکرٹری عثمان اظہر، سابق صدر چوہدری شفیق و دیگر اراکیں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع رحیم یارخان میں اپنی تعیناتی کو قانون اور میرٹ کی حکمرانی کے لیے وقف کرتا ہوں اور یہ سلسلہ محکمہ اندر اور باہر نظر آئے گا وہ چاہتے ہیں کہ پولیس اور عوام کے درمیان بہترین تعلقات قائم ہوں تاکہ مل کر جرائم کا قلع قمع یقینی بنائیں، قبل ازیں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور وفد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ امن و امان اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور مسائل کو حل کرنے اور بلاتفریق عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وفد نے انہیں گلدستہ پیش کر کے رحیم یارخان تعیناتی پر خوش آمدید کہا جس پر انہوں نے وفد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کا کلچر بہت رچ ہے اور وہ اسے پسند کرتے ہیں انہوں نے کہا  کہ وہ کوشش کریں گے کہ ضلع کی پچاس لاکھ عوام کی جو اہم ذمہ داریاں ان پر عائد ہوتی ہیں انہیں بخوبی سرانجام دیں اور اس دوران پولیس اور عوام کا باہمی رشتہ مضبوط ہو۔

ڈی پی او اسد سرفراز ہر منگل اور جمعرات کو پولیس افسران و اہلکاروں کا اردل روم لگائیں گے۔

ڈی پی او اسد سرفراز کی جانب سے ایک حکم جاری ہوا ہے جس میں ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران، ایس ایچ اوز، انچارج پولیس چوکیات، انچارج ایلیٹ فورس، محرر دفتر پولیس، لائن آفیسر اور ریزرو انسپکٹر سے کہا گیا ہے کہ وہ ضلع بھر کے تمام پولیس افسران تبادلہ و دیگر مسائل کے لیے ان کے روبرو پیش ہونا چاہیں تو ان کے لیے ہر منگل اور جمعرات کو صبح 8:45 بجے صبح او ایس آئی کے ہمراہ ان کے پاس آئیں ان کے مسائل کو قانون کے مطابق حل کیا جائے گا۔

عوام 20 نومبر تک اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کروا لیں 21 نومبر سے پولیس کریک ڈاؤن شروع ہو گا۔ ڈی پی او اسد سرفراز کی جانب سے عوام الناس کے نام ایک پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں ایسے تمام لوگوں کو مطلع کیا گیا جو کسی بھی قسم کی گاڑی اور موٹر سائیکل رکھتے ہیں کہ وہ اپنی موٹر سائیکل اور گاڑیوں رجسٹریشن 20 نومبر تک کروا کر نمبرپلیٹس گاڑیوں پر آویزاں کریں اور رجسٹریشن کا ثبوت اپنے پاس رکھیں کیونکہ پولیس 21 نومبر سے ضلع بھر میں بلا نمبر ورجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دے گی جس کے بعد انہیں خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »