پریس کلبرحیم یارخان

ضلع کوکرائم فری بنانے کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہے ہیں،ڈی پی او

ڈی پی اوعمرفاروق سلامت نے کہاہے کہ ضلع کوکرائم فری بنانے کے لیے شب وروزاقدامات اٹھارہے ہیں‘ کریمنل افرادکے خلاف جنگ جاری رکھیں گے‘ چوری وڈکیتی کے واقعات میں ملوث گینگزکوگرفتارکرکے متاثرین کی ریکوریاں کروائی جارہی ہیں۔ڈسٹرکٹ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کومبارکباددینے کے بعد گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پولیس اورپریس کاچولی دامن کاساتھ ہے‘ عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ضلعی پولیس محنت ولگن سے کام کررہی ہے‘ ضلع بھرمیں سنگین جرائم کی وارداتوں میں ملوث تین بین الصوبائی گینگ پولیس گرفتارکرچکی ہے بلکہ مجرمان کوگرفتارکرکے متاثرین کی ریکوریاں بھی یقینی بنارہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ سٹاف کی کمی کے باوجودپولیس چوبیس گھنٹے عوام کی خدمت میں مصروف عمل ہے انشاء اللہ اپنی تعیناتی کے دوران امن وامان کے قیام کے لیے تمام تروسائل بروئے کارلائوں گا‘ انہوں نے کہاکہ ان کادفترعوام کے لیے ہروقت کھلاہے اورپولیس سے متعلقہ کسی بھی مسئلہ کی صورت میں ان سے رابطہ کیاجاسکتاہے‘ انہوں نے کہاکہ جرائمسے زیادہ ضلع میں ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے واقعات روزبروزبڑھ رہے ہیں جن پرقابوپانے کے لیے آگاہی مہم شروع کی گئی ہے جس میں عوام پولیس کاساتھ دے اورٹریفک کے قوانین پرعملداری یقینی بنائے ‘ انہوں نے کہاکہ سکول اوقات میں ٹریفک پولیس اہلکاررش والے مقامات پرڈیوٹیاں انجام دیں گے تاکہ ٹریفک روانی برقراررہے اورعوام کوپریشانی کاسامنانہ کرناپڑے‘ انہوں نے کہاکہ کچہ کے علاقہ میں امن کے قیام کے لیے کوشاں ہے اوراب کچہ کے مکین پولیس کارکردگی سے مطمئن ہیں ‘ ضلع میں جرم کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹاجائے گا‘ قبل ازیں انہوں نے صدرڈسٹرکٹ پریس کلب میاں احسان الحق‘ جنرل سیکرٹری رائونعمان اسلم سمیت تمام کابینہ کوبلامقابلہ انتخابات میں کامیابی پرمبارکباددی اورمثبت صحافت کے حوالے سے پریس کلب کے اقدامات کوسراہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button