پریڈ کا تسلسل ڈسپلن اور ٹرن آئوٹ میں بہتری لا رہا ہے

ڈی پی او عمر سلامت نے کہا ہے کہ پریڈ کا تسلسل ڈسپلن اور ٹرن آئوٹ میں بہتری لا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ وار جنرل پریڈ میں شامل افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی فورس کا بلند مورال اور ڈسپلن اس کی کامیابی کی دلیل ہے محکمہ پولیس کو نت نئے حالات کا سامنا رہتا ہے جن نبرد آزما ہونے کے لئے ضروری ہے کہ محکمانہ ڈسپلن کو قائم رکھا جائے اور بلند مورال کے ساتھ حالات کا سامنا کیا جائے ۔ انہوں نے جوانوں سے کہا کہ پریڈٖ کے تسلسل کی وجہ سے ان کے ٹرن آئوٹ اور ڈسپلن میں نکھار آرہا ہے جو کہ ایک صحت مند علامت ہے ۔ ڈی پی او نے افسران اور جوانوں سے کہا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ انہیں بتائے تاکہ اس کا حل کیا جائے ۔ انہوں نے پریڈ سے سلامی لی اور مارچ پاسٹ کا بھی ملاحظہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close