fbpx

شہری پر بجلی چوری کا الزام لگا کر 30 ہزار روپے لوٹنے والے ملزمان کے خلاف ڈی پی او نےکارروائی کا حکم دے دیا

 dpo umar salamat rahim yar khan

ڈی پی او عمر سلامت کی کھلی کچری ۔ شہری پر بجلی چوری کا الزام لگا کر 30 ہزار روپے لوٹنے والے ملزمان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا ۔ چک 114 کے محمد رمضان کی درخواست پر شاہین اور اس کے تین نامعلوم ساتھیوں کے خلاف ڈی ایس پی سٹی کا کارروائی کا حکم جاری ۔ محمد رمضان نے ڈی پی او عمر سلامت کو کھلی کچہری میں درخواست پیش کی تھی ۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی او عمر سلامت نے آفس کے سبزہ زار میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا ۔ جس میں ضلع کے مختلف تھانوں کی حدود سے آئے ہوئے افراد نے انہیں اپنی تحریری شکایات پیش کیں جن میں شاہد ، مختار ، آصف ، علی خان ، ملازم حیسن ،قربان ، وہاب سجاد ، اور چک 114 پی کا محمد رمضان شامل ہیں ، محمد رمضان نے بیان کیا کہ کچھ روز قبل شاہین نامی شخص جو اپنے آپ کو واپڈا کا ملازم ظاہر کر رہا تھا اور اس کے تین نامعلوم ساتھی اس کے گھر واقع چک 114 پی آئے اور اس کا گھریلو بجلی کے میٹر کو اتارنے لگے دریافت پر ملزمان نے بتایا کہ تم بجلی چوری کرتے ہو اور وہ میٹر اتار کر لے گئے میں نے زریعے سے ملزمان سے رابطہ کیا تو انہوں نے تیس ہزار روپے بھتہ لے کر صرف ایک گھنٹہ بعد میرا میٹر واپس کھمبے پر نصب کر کے میرے گھر کی بجلی چالو کر دی ۔ لہذا ملزمان نے اس پر بے جا جھوٹا الزم لگا کر اسے لوٹ لیا ۔ جس پر ڈی پی او عمر سلامت نے ڈی ایس پی سٹی عباس اختر کے احکامات جاری کرتے ہوئے وقوعہ کی انکوائری کر کے کارروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے ۔

 

 dpo umar salamat rahim yar khan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close