ہیڈمحررمحمد زاہد گجراور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر عباس کو معطل

رحیم یارخان ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا تھانہ سٹی سی ڈویژن کااچانک دورہ، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ہیڈ محرر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو معطل کردیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظر مہدی کاتھانہ سٹی سی ڈویژن کااچانک دورہ، ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ہیڈمحررمحمد زاہد گجراور اسسٹنٹ سب انسپکٹر قیصر عباس کو معطل کردیا۔
ڈیوٹی میں غفلت برتنے اورکرپشن کرنے والے پولیس ملازمین کسی رعایت کے مستحق نہیں ہونگے، ٹاﺅٹ، چٹی دلالوں کا تھانہ میں داخلہ ممنوع ہے،عوام کوریلیف پہنچانا پولیس کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
ڈی پی او منتظر مہدی، ذرائع کے مطابق تھانہ سٹی سی ڈویژن کے ہیڈمحرر زاہد گجر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرقیصر عباس کو ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منتظرمہدی نے منتھلیاں اور رشوت وصول کرنے کی متعدد شکایات کی بناءپر معطل کیا ہے اور پولیس لائن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کردیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »