ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں بڑا حکم صادر کردیا
رحیم یار خان:ڈی پی او اسد سرفراز خان نے کھلی کچہری میں ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے لوگوں کی درخواستیں سنیں اور ان پر احکامات جاری کیے۔
ڈی پی او اسد سرفراز خان نے25 درخواستوں پر احکامات جاری کرتے ہوئے ان کے ازالہ کے لیے متعلقہ افسران کو فوری انکوائری و کاروائی کا حکم دیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی کھلی کچہریوں کا سلسلہ پہلے دن سے بلا تعطل جاری ہے اور یونہی بلا تعطل جاری رہے گا۔
مزید ان کا یہ کہنا تھاپولیس افسران اپنے اپنے علاقہ کی عوام کی جان ومال اور عزت و آبرو کے محافظ ہے اس لیے آنے والے ہر شخص کی عزت نفس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے
ان کو روزانہ کی بنیاد پر مقررہ وقت میں اپنے مقامات پر سن کا ان کی شکایات کے ازلہ کو یقینی بنانے کے لیے حاصل شدہ وسائل کا بہترین استعمال کریں اور اپنی صلاحیتوں کا بھر پور اظہار کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں اور پیشہ ورانہ امور کو احسن انداز میں پورا کریں اور ہر سائل کو فوری رسپانس دیں اور ان کی شکایات کے ازالہ کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔