ڈاکٹر آغا توحید احمد کا بطور ایم ایس چارج سنبھالنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری

رحیم یارخان میں شیخ زید ہسپتال کا بطور ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد کے چارج سنبھالنے پر مبارکبادوں کا سلسلہ جاری،
بلڈ بنک کے انچارج SBTO ڈاکٹر رانا اشتیاق احمد نے اپنی ٹیم اور ڈی ایم ایس جنرل ڈاکٹر رانا الیاس احمد کے ہمراہ ایم ایس ڈاکٹر آغاتوحید احمد سے ملاقات کی
انہیں چارج سنبھالنے پرمبارکباد دی گلدستہ پیش کیا اور اپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا ،
انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرآغا توحید احمدکی مختلف ہیلتھ سیکٹرز میں بہت ساری خدمات ہیں اور کارکردگی مثالی رہی ہے اور ان کا ایڈمنسٹریشن چلانے کا وسیع تجربہ ہے۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید احمد نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ انہیں تین صوبوں کے سنگم پر واقع ہسپتال کی خدمت کرنے کا موقع ملا ہے
وہ اپنی تمام تر توانائیاں یہاں کی بیمار عوام اور ادارہ ہذا کے ملازمین جو کہ ادارہ میں خدمت کی غرض سے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں
ان کے مسائل باہمی مشاورت سے حلکرنے پرسرف کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ تمام ملازمین محنت،لگن،اور تندہی سے غریب بیمار عوام کی خدمت کریں انشاء للہ ملازمین کے مسائل فوری حل کرنا میرے منشور میں شامل ہے
انہوں نے بلڈبنک سے متعلق ساری معلومات حاصل کیں اورکہاکہ وہ اپنی پہلی ترجیح میں بلڈبنک کادورہ کریں گے،
انہوں نے اس بات پرزوردیاکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح آگاہ رہنا چاہیے،مریضوں اورانکے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔
انہوں نے ڈاکٹر رانا اشتیاق احمد اورڈاکٹر رانا الیاس احمدکا شکریہ ادا کیا اوراپنے بھرپورتعاون کا یقین دلایا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close