fbpx
رحیم یارخان

رحیم یارخان میں کسی ڈاکٹریا ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی

رحیم یارخان کسی ڈاکٹریا ملازم کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ادارہ ہذا میں دکھی عوام کو تمام سہولتوں کی فراہمی اور تمام ڈاکٹرز، نرسز، الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز، ہیلتھ سپورٹ سٹاف درجہ چہارم اور کلیریکل سٹاف کے مسائل کے حل تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

ان خیالات کا اظہار گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج وہسپتال کے چیئرمین ڈاکٹر امجد علی نے ڈاکٹر اور ملازمین کے مسائل پر بلائے جانے والی ہنگامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر نجیب پیرزادہ کے خلاف ایڈوکیٹ جنید اقبال کی جانب سےایف آئی آر درج کرنےاور ڈیلی ویجرز ایڈہاک ملازمین کی ایکسٹینشن میں تاخیر پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کی ہنگامی میٹنگ ڈاکٹرز ہاسٹل میں بلائی گئی

جس میں ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے سرپرست ڈاکٹر شبیر احمد وڑائچ ،ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹرز نیر اعظم، ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر آصف شاہ ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل آرگنائزیشن کے صدر خواجہ نعیم طارق ایوا کے صدراور پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری عمران ارشد وائے پی اے کےمحمد احمد خان رند ہیں پاکستان ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ایشن کے سفیان ذوالفقار، ناتن مسیح،ڈاکٹرزاور دیگر سٹاف کے ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ڈاکٹر نجیب پیرزادہ اور ایڈوکیٹ جنید اقبال کے درمیان تنازع پر پرنسپل شیخ زید میڈ یکل کالج پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد ،ایم ایس شیخ زید ہسپتال ڈاکٹر آغا توحید ،ڈی پی او رحیم یار خان اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نے ڈاکٹر نجیب پیرزادہ اور ایڈووکیٹ جنید اقبال کے ما بین تنازعے کو حل کرکے ان کے درمیان صلح کروا دی

 گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل

جس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال نے احتجاج ختم کر دیا دیگر مطالبات پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدے داران نے چیئرمین بورڈ آف منیجمنٹ ڈاکٹر تنویر سلیم باجوہ پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد اور ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید سے فور مطالبہ کیا کہ فی الفور بلاتاخیر تمام ڈیلی ویجز اور ڈاک ملازمین کی ایکسٹینشن کی جائے تاکہ ملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کو ختم کیا جا سکے بصورت دیگر تمام سٹاف ڈاکٹرز،نرسز پیرامیڈکس ہیلتھ سپورٹ سٹاف، درجہ چہارم اپنی تمام تر سروسز معطل کردیں گے گے

جس کی تمام تر ذمہ داری ہسپتال انتظامیہ پر عائد ہوگی گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدے داران نے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد سے ملاقات کے دوران کہا کہ دو ہفتے قبل ڈیلی ویجز ملازمین کو کورٹ کے فیصلے پر ریگولر کرنے کے لیے بنائے جانے والے کمیٹی کی مدت مکمل ہو رہی ہے

انہوں نے کہا کہ بلا تاخیر تمام ہر رکاوٹ کو دور کرکے ان ملازمین کو ریگولر کیا جائے باقی مانگ ملازمین کی سٹی گورنمنٹ آف پنجاب سے منظور کروا کر انہیں بھی غور کیا جائے اس پر پرنسپل ڈاکٹر احمد نے گرینڈ ہیلتھ الائنس اور ان سے کہا کہ کل ان سے ان کے آفس میں ملاقات کریں تاکہ کمیٹی کی رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے احکامات جاری کیے جا سکیں۔

گرینڈ ہیلتھ الائنس کے عہدیداران چیئرمین ڈاکٹر امجد علی، سرپرست ڈاکٹر شبیر احمد وڑائچ، YDA صدر ڈاکٹر زنیر اعظم،ایوا صدر عمران ارشد، YCAکے صدرڈاکٹر آصف شاہ، PAHPO کے صدر خواجہ نعیم طارق،YPA کے محمد احمد رندپرنسپل ڈاکٹر طارق احمدسے ملازمین کے مسائل سے متعلق میٹنگ کر رہے ہیں

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close