پروفیسر ڈاکٹر طارق احمدنے پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج ہسپتال کاچارج سنبھال لیا

شیخ زاید ہسپتال کی ایمرجنسی روزانہ پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو سہولیات فراہم کر ہی ہے

رحیم یار خان پروفیسر ڈاکٹر طارق احمدنے پرنسپل شیخ زاید میڈیکل کالج ہسپتال کاچارج سنبھال لیا۔
پروفیسر طارق احمد نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  اس عزم کا اظہار کیا کہ انکی ترجیحات میں عوام کو بہترین سہولیات مہیا کرنا ہے تاکہ د کھی انسانیت کی خدمت بہتر طور ادا کی جا سکے جبکہ میری ترجیحات میں ایمرجنسی کی سہولیات کو مزید بہتر بنانا ھے کیونکہ شیخ زاید ہسپتال کی ایمرجنسی روزانہ پانچ ہزار سے زائد مریضوں کو سہولیات فراہم کر ہی ہے،ضلع کے علاوہ راجن پور، سندھ اور بلوچستان کے مریض بھی شامل ہیں۔
پرنسپل نے کہا کہ شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال میں ان ڈور /آﺅٹ ڈور مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، نظم و ضبط، ڈاکٹرز ، پیرا میڈیکل سٹاف ، ادویات کی موجودگی اور صفائی کے نظام میں مزید بہتری لائی جائے گی۔
اس موقع پر پرنسپل شیخ زید میڈیکل کالج و ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد کو عہدے کا چارج سنبھالنے پر میڈیا فوکل پرسن ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی برھان مصطفی نے ڈی ایم ایس الیاس احمد کے ہمراہ مبارک باد دی اور پھول پیش کئے۔
پرنسپل ادارہ نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال و کالج انتظامیہ میڈیا کے ساتھ اپنے بہترین تعلقات برقرار رکھے گی۔
ضلع رحیم یار خان کے میڈیا پرسن نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا اور مختلف حادثات میں ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی۔
شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر طارق احمد کی میرٹ پر تعیناتی پر محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن حکومت پنجاب کے اقدام کو سراہاگیا۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »