fbpx

شیخ زیدہسپتال میں تمام شعبوں کی کارکردگی بہتربنائیں گے,ڈاکٹرظفرحسین

پرنسپل شیخ زیدہسپتال ومیڈیکل کالج ڈاکٹرظفرحسین تنویرنے کہاہے کہ عوام کوعلاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے‘ ایمرجنسی وارڈاورآؤٹ ڈورمیں مریضوں کی تعدادزیادہ ہوتی ہے اوران شعبوں کی کارکردگی بہتربنانے کے لیے خودنگرانی کررہاہوں‘ صحافی برادری معاشرے کے مسائل کی نشاندہی میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے جن کے تعاون کے بغیراداروں کی بہتری ممکن نہیں۔اپنے دفترمیں صدرڈسٹرکٹ پریس کلب(رجسٹرڈ) رحیم یارخان میاں احسان الحق اورجنرل سیکرٹری راؤنعمان اسلم سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ شیخ زیدہسپتال میں تمام شعبوں کی کارکردگی بہتربنائیں گے اوروہ اپنی تعیناتی سے لے کرآج تک تمام تروقت ہسپتال اورکالج کی تعمیروترقی اوربہتری کے لیے وقف کیے ہوئے ہیں تاکہ تین صوبوں کے سنگم پرواقع اس ہسپتال میں عوام کوعلاج معالجہ کی تمام ترسہولیات فوری میسرآسکیں‘ انہوں نے کہاکہ ہسپتال کی خراب مشینری بھی جلدٹھیک کرواکرفنکشنل کردی جائیں گی اس سلسلہ میں وہ ذاتی دلچسپی لے رہے ہیں‘ انہوں نے کہاکہ میڈیاہسپتال کے حوالے سے مسائل کی نشاندہی کرے انہیں فوری حل کیاجائے گاانہوں نے پریس کلب کے ساتھ اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا‘ قبل ازیں میاں احسان الحق اورراؤنعمان اسلم نے پرنسپل ڈاکٹرظفرحسین تنویرکوچارج سنمبھالنے پرمبارکباددی اورمختلف امور زیربحث آئے‘ اس موقع پرڈاکٹرعلی برہان مصطفے بھی موجودتھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close