ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کی تعیناتی عدالت عالیہ میں چیلنج ہونے کے امکانات

پرنسپل ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کی مدت ملازمت صرف 6ماہ رہ جانے اور انکی تعلیمی قابلیت لیولIIIنہ ہونے کے باوجود انہیں شیخ میڈیکل کالج کا پرنسپل تعینات کر دیا گیا۔ ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کی تعیناتی عدالت عالیہ میں چیلنج ہونے کے امکانات۔
شیخ زید میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل ڈاکٹر مبارک علی کو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ کی جانب سے انکے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کو شیخ زید میڈیکل کالج کا نیا  پرنسپل تعینات کر دیا جبکہ ذرائع کے مطابق وہ اس عہدے کے لئے مطلوبہ قابلیت پر پورا نہین اترتے۔ذرائع  سے معلوم ہوا ہے کہ ایک سال قبل  پروفیسر ڈاکٹر ظفر حسین تنویر کی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی حیثیت سے بھی تعیناتی ہوئی تھی مگر میرٹ پر تعیناتی نہ ہونے کے باعث سپریم کورٹ نے انکی تعیناتی منسوخ کر دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close