ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر پولیس اہلکاروں میں ہیلمٹ تقسیم

رحیم یارخان : پٹرول پمپ ایسوسی ایسشن کے تعاون سے ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر پولیس اہلکاروں میں ہیلمٹ تقسیم کر دئیے گئے۔ ہیلمٹ حاصل کرنے والوں میں ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ، کلرک اور لیڈیز پولیس اہلکار بھی شامل۔ تفصیل کے مطابق ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایت پر ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم جاوید اختر جتوئی نے لائن آفیسر اللہ وسایا کے ہمراہ ڈی پی او آفس کے سبزہ زار میں ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، سکیورٹی برانچ، کلرک اور لیڈیز پولیس اہلکاروں میں پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کی جانب سے گفٹ کئے گئے ہیلمٹ تقسیم کئے اور کہا کہ ہمارا مقصد انسانی جانوں کو محفوظ بنانا ہے اسی لیے عوام الناس، دیگر محکموں اور اب پولیس اہلکاروں کو ہیلمٹ دے کر ان کی حجت تمام کر دی گئی ہے اب یہ کوئی نہیں کہہ سکتا کہ ہمارے پاس ہیلمٹ نہیں جن لوگوں کو ہیلمٹ دئیے گئے ہیں اب وہ خصوصی طور پر ان کے ریڈار پر ہوں گے اور ایسے اہلکاروں کے پاس کوئی جواز نہیں کہ وہ ہیلمٹ نہ پہنیں۔ انہوں نے کہ ہیلمٹ کے استعمال سے صرف آپ ہی محفوظ نہیں ہوتے بلکہ آپ کے پورے  خاندان کی سیفٹی اسی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پٹرول پمپ ایسوسی ایشن کے تعاون کے شکر گزار ہیں جلد ہی اور ہیلمٹ آجائیں گے جو کہ میڈیا کے نمائندوں اور عام ایسے افراد جو کہ ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہوں گے انہیں ہیلمٹ دئیے جائیں گے ان میں کالج و یونی ورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی شامل ہوں بشرط یہ کہ ڈرائیونگ لائسنس رکھتے ہوں۔

                               

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »