ڈرائیونگ انتہائی ذمہ داری کا پیشہ ہے جس پر بہت ساری زندگیوں کا انحصار ہوتا ہے

رحیم یارخان :انچارج پولیس ڈرائیونگ سکول محترمہ شازیہ رحمن نے کہا ہے کہ ڈرائیورز کبھی بھی اجلت سے کام نہ لیں، ڈرائیونگ انتہائی ذمہ داری کا پیشہ ہے جس پر بہت ساری زندگیوں کا انحصار ہوتا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیوٹا کے زیر اہتمام ڈرائیونگ کورس کے شرکاء کو لیکچر دیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر موجودہ دور میں ٹریفک کا لوڈ روز بروز بڑھتا ہوا نظر آ رہا ہے اس لیے ضروری ہے کہ آپ لوگ جو تربیت حاصل کر رہے ہیں اس میں مکمل دلچسپی لیں یہ کوئی پارٹ ٹائم کام نہیں بلکہ ایک ہنر، روز گار اور انتہائی ذمہ داری کا شعبہ ہے جو سبق پڑھایا جا رہا ہے

اسے نوٹ کیا کریں اور پھر اسے بار بار پڑھیں، جب پریکٹیکلی ڈرائیونگ سکھائی جائے تو انسٹرکٹر کی ایک ایک بات کو ذہن نشین کرتے جائیں اور بتائے ہوئے طریقہ کار کے مطابق گاڑی چلائیں اور اپنی طرف سے کوئی بھی تجربہ کرنے کی کوشش نہ کریں جس سے آپ کی ذات یا کسی اور کو کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے،

انہوں نے اس موقع پر ڈرائیونگ کے رموز، روڈ سیفٹی اور دیگر شعبوں کا احاطہ کرتے ہوئے انہیں بہترین ڈرائیور بننے کے لیے اپنائے جانے والے اصولوں سے آگاہی فراہم کی اور کہا کہ ڈرائیونگ اجلت نہیں ذمہ داری کا کام ہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button