رحیم یارخان :ڈرائیور کئی زندگیوں کا محافظ بھی ہو سکتا اور قاتل بھی،شازیہ رحمن

رحیم یارخان : انچارچ پولیس ڈرائیونگ سکول میڈم شازیہ رحمن نے کہا ہے کہ ایک ڈرائیور کئی زندگیوں کا محافظ بھی ہو سکتا اور قاتل بھی، ڈرائیور ایک انتہائی ذمہ داری کا پیشہ ہے جس کے لیے تربیت اہمیت کی حامل ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار پولیس ڈرائیونگ سکول میں زیر تربیت ڈرائیورز کو لیکچر دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیونگ ایک غیر معمولی شعبہ ہے اور ڈرائیور کی پیشہ ورانہ مہارت تربیت کے بغیر ناممکن ہے اس لیے ضروری ہے کہ اس شعبہ سے وابستہ ہونے سے پہلے تربیت مکمل کی جائے اسی لیے کسی بھی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے لیے چالیس یوم کے لیے لرنر لائسنس جاری ہوتا ہے کہ جو بھی شخص ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھنے کا خواہش مند ہے پہلے اس کی تربیت حاصل کرے اور پھر اپنی مہارت کو ثابت کر کے لائسنس حاصل کرے تاکہ وہ خود اور دوسرے لوگ شاہرات پر محفوظ سفر کریں،

انہوں نے کہا کہ ڈٖرائیور کئی زندگیوں کو محافظ بھی ہو سکتا ہے اور قاتل بھی کیونکہ اگر اسے اپنے ہنر پر عبور حاصل نہیں تو یقیناً وہ خطرناک ہو سکتا ہے جس کئی انسانی جانوں ضیاء ہوسکتا ہے اور اگر اس نے تربیت حاصل کر رکھی ہے تو وہ لوگوں کے محفوظ سفر کا ضامن ثابت ہو گا،

انہوں نے کہا ڈرائیونگ سمیت کوئی بھی کام تربیت کے بغیر رسک سے زیادہ کچھ نہیں، انہوں نے کہا کہ پولیس ڈرائیونگ سکول اس سلسلہ میں بہترین تربیت گاہ کا کردار ادا کر رہا جس سے فارغ التحصیل ڈرائیورز بہترین اور محفوظ روز گار حاصل کر رہے ہیں

پولیس سکول سے سینکڑوں افراد تربیت حاصل کر چکے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری ہے، انہوں نے زیر تربیت ڈرائیورز سے کہا کہ وہ اس وقت کو قیمتی جانیں اور پڑھائی اور سکھائی جانے والی چیزوں کو ذہن نشین کر کے اچھے ڈرائیورز بن کے اپنے اور دوسروں کے سفر اور زندگی کو محفوظ بنائیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button