منشیات فروش ہولیس کانسٹیبل بشارت کو سپیشل برانچ اہلکار نے منشیات بیچتے وقت رنگے ہاتھوں پکڑا

رحیم یار خان:سپیشل برانچ اور سٹی اے ڈویژن پولیس کی بڑی کارروائی ، تھانہ سٹی سے چند قدم فاصلے پر منشیات فروخت کرتے ہوئے پولیس کانسٹیبل گرفتار ، چرس اور پیروئن بھی برآمد، بڑا نیٹ ورک پکڑے جانے اور دیگر پولیس ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی امکان,
تھانہ اے ڈویژن سے ملحقہ شہر کے وسط میں واقع سٹی فلائی اوور کے آس پاس نشے کے عادی افراد نے شہریوں کا جینا حرام کر رکھا تھا جبکہ انہیں منشیات بیچنے والوں نے پولیس کی نیندیں اڑا رکھی تھی ڈی پی او اسد سرفراز نے منشیات فروش کو پکڑنے کا ٹارگٹ دے رکھا تھا
جس پر سپیشل برانچ، اور سٹی اے ڈویژن پولیس گزشتہ تین روز سے ناکہ بندی کر رکھی تاھم منشیات فروش نشہ بیچ کر ایسے غائب ہو جاتا تھا جیسے گدھے کے سر سے سینگ گزشتہ رات ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن چودھری شبیر جھورڑ کی نگرانی میں منشیات فروش کو اچانک سپیشل برانچ اہلکار ممتاز سولنگی اور پولیس اہلکاروں نے گھیر کر پکڑا تو وہ پولیس لائن میں تعینات بشارت نامی پولیس کانسٹیبل نکلا جس سے قبضہ سے بھاری مقدار میںچرس اور ہیروئن برآمد کر لی گئی ڈی پی او اسد سرفراز نے کانسٹیبل کو فی الفور معطل کرتے ہوئے اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button