fbpx

ڈرگ انسپکٹرمقبول حسین بھٹی ریٹائرڈ ہو گئے

رحیم یارخان مقبول حسین بھٹی نے ڈرگ انسپکٹر وڈرگ کنٹرولرکی حیثیت سے رحیم یارخان شہرسمیت ضلع بھرمیں اپنی بہترین خدمات سرانجام دیںاوراپنی تمام سروس کے دوران لوگوں کوبلاوجہ تنگ نہیں کیایہی وجہ ہے کہ آج ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر پروقارالوادعی تقریب کاانعقادکیاگیاہے جس کی ضلع میں نظیرنہیں ملتی۔

ان خیالات کااظہارصدرڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن رحیم یارخان ظہوراحمدکاظمی اورجنرل سیکرٹری صغیراحمدچوہدری نے اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ مقبول احمدبھٹی نے اپنی سروس کے 30سال ضلع رحیم یارخان میں گزارے ہم ان کے لیے دعاگو ہیں کہ وہ اپنی آئندہ زندگی کیلئے بھی لوگوں کوراحتیں اورخوشیاں بہم پہنچاتے رہیں اوراللہ تعالیٰ ان کی زندگی کو بھی اپنی رحمت سے انتہائی بہترین گزارنے کاموقع عطاءفرمائے۔

ظہوراحمدکاظمی اورصغیراحمدچوہدری نے کہاکہ مقبول حسین بھٹی ضلع رحیم یارخان سمیت پنجاب بھرمیں اپنے بہترین کام اوراخلاق کی وجہ سے انتہائی مقبول آفیسرتھے یہی وجہ ہے کہ ڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی طرف سے ان کے اعزازمیں منعقدہ الوداعی تقریب میں شرکت کرنے کیلئے لاہور سے منورحیات چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب بھی تشریف لائے ہیں جبکہ اس موقع پرچیف ایگزیکٹیوڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹرسخاوت علی رندھاوا،سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈاسد اللہ فیض،عرفان علی ڈرگ انسپکٹر لیاقت پور،امجدفاروق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرخانپوراورطاہرخان ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرصادق آبادبھی موجو دہیں۔صغیراحمدچوہدری نے کہاکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ کیمسٹ ایسوسی ایشن کے تمام عہدیداروں کی شرکت نے پروقار تقریب کومزید دوچند کردیااوروہ مشکورہیں صدرصادق آبادکیمسٹ ایسوسی ایشن محمدذوالفقارعلی ،صدرلیاقت پورسے چوہدری عبدالرزاق اورصدرخان پورکیمسٹ ایسوسی ایشن محمدآصف جاوید کے کہ جنہوںنے تقریب کوبہتربنانے میں دیگرساتھیوں کے ہمراہ اہم کرداراداکیا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »