fbpx
رحیم یارخان

رحیم یارخان کے علاقے منشیات کا گڑھ بن گئے

رحیم یارخان : بستی قیصر چوہان منشیات کی گڑھ بن گئی‘ جواء‘ چرس‘ شراب کا دھندا عروج پر‘ بدنام زمانہ عابد بنگالی اور عامر موچی نے نوجوان نسل کو نشے اور جوئے کا عادی بنادیا‘ ڈی پی او منتظر مہدی فوری نوٹس لیتے ہوئے منشیات فروشوں اور جوئے کے اڈوں کو فی الفور ختم کرائیں۔
سماجی وفلاحی تنظیم انجمن اصلاح معاشرہ کے چیئرمین جام یعقوب احمدچوہان‘ صدر محمود حسن چوہان‘ جنرل سیکرٹری ظہیر عباس چوہان‘ محمدحسن چوہان‘ محمدجمیل چوہان‘ امداد اللہ چوہان نے ڈی پی او منتظر مہدی‘ ڈی ایس پی صدر سرکل اور ایس ایچ او تھانہ اقبال آباد سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف مسلمان قوم کوکررونا وائرس نے پریشان کررکھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ اور ضلعی پولیس عوام کے جان ومال اور انسانیت کی بقاء وتحفظ کے کاموں میں مصروف عمل ہے جبکہ دوسری طرف مسلمان معاشرے کو تباہ وبرباد کرنے والوں نے موضع قیصر چوہان میں سرعام ہوٹلوں کی آڑ میں لڈو جواء کے اڈے چلارہے ہیں
جہاں پر نشے کے عادی عامر موچی‘ عابد بنگالی اور دیگر نشیؤں نے علاقہ میں نوجوان نسل کو بھی اپنی طرح نشے اور جوئے کی طرف راغب کرنا شروع کررکھا ہے۔
یہ منشیات فروش علاقہ میں سرعام نوجوانوں کو نشے کا عادی بنانے کیلئے مفت یا کم قیمت پر نشہ دے کر اس گھناؤنے عمل کا حصہ بنا رہے ہیں اور دفعہ 144کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے سارا سارا دن ہوٹلوں پر نشے میں دھت ہوکر جواء کھیلنے کیلئے مجمع لگائے رکھتے ہیں۔
انہوں نے پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ان منشیات فروشوں اور جواء کرانے والے ہوٹلوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ نوجوان نسل کو ان منشیات فروشوں سے بچایا جاسکے۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close