رحیم یارخان ڈسٹرکٹ بار کی تقریب حلف برداری،کثیر تعداد کی شرکت

رحیم یارخان ڈسٹرکٹ بار کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں سیاسی سماجی شخصیات سمیت وکلا ء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب و پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے بار کے لئے 10لاکھ روپے فنڈ کا اعلان کیا ۔

ڈسٹرکٹ بارکے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب بار روم میں منعقد کی گئی جس میں مخدوم سید احمد محمود،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج،رانامحمد سلیم،سینئر سول جج شیخ فیاض احمد،چیئرمین ایگزیکٹیو کونسل پنجاب بار سردار عبدالباسط خان،ممبر پنجاب بار کونسل،چوہدری اختر محمود چہور،سردار حبیب الرحمان گوپانگ نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

بار کے سابق صدر  اور سابق جنرل سیکرٹری نے نو منتخب صدر فلک شیر گوپانگ اور جنرل سیکرٹری مرزا امین خان کو پھولوں کے گلدستے پیش کر کے بار کی ذمہ داریاں ان کے حوالے کر دیں۔

جس کے بعد مہمان خصوصی مخدوم سید احمد محمود نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخدوم سید احمد محمود نے کہا کہ جمہوریت کی بحالی کے لئے وکلاء نے جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

اب بھی ہم امید رکھتے ہیں کہ ملک میں حقیقی معنوں میں جمہوریت کی بحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔

ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی۔انہوں نے کہا کہ اگر عمران خان اقتداد سنبھالتے ہی تمام سیاسی جماعتوں اور صوبائی حکومتوں کو ساتھ ملا کر کام کرتے تو آج ملک دیوالیہ ہونے سے بچ جا تا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے والے بھی اب پریشان ہو چکے ہیں روز با روز مہنگائی کا بڑھتا ہوا طوفان عوام کو بھوکا مرنے پر مجبور کر رہا ہے۔

لیکن افسوس کے حکومت کے لئے سب اچھا ہے۔مخدوم سید احمد محمود نے بار اور وکلاء کی تعمیر و ترقی کے لئے 10لاکھ روپے کا فنڈ فراہم کیا اور بار کے عہدیداروں کو مبارکباد کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین کرایا۔

آخر میں نو منتخب صدر فلک شیر گوپانگ اور جنرل سیکرٹری مرزا امین خان نے مخدوم سید احمد محمود کو سرائیکی اجرک اور ڈسٹرک اینڈ سیشن جج رانا محمد سلیم کو ثقافتی ٹوپی کا تحفہ پیش کیا۔

تقریب میں پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر چوہدری جاوید اکبر ڈھلوں،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری مرشد سعید ناصر،سردار ظفر خان ترین،چوہدری بشیر احمد،ایم جی ربانی،رائے سہیل چاچڑ،چوہدری رمضان شمع،ملک دوست محمد اعوان،جام مختار لاڑ،میاں مسعود صادق،رئیس نیاز چاچڑسمیت شہریوں اور وکلاء کی کثیر تعداد شریک تھی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button