ڈی ایس پی سٹی اسلم خان کی کوشش ایک گھنٹہ میں بچہ ڈھونڈھ نکالا

رحیم یارخان: بچے کی گمشدگی ڈی ایس پی سٹی اسلم خان کی کوشش ایک گھنٹہ میں بچہ ڈھونڈھ نکالا، بچے کی تلاش کے لیے ہسپتال کے راستے سیل شہر کی ناکہ بندی کرائی گئی۔ تفصیل کے مطابق اصغر علی چک 78 پی سے اپنے چار سالہ بیٹے شہر یار خان کی نظر چیک کروانے سرکاری ہسپتال آیا۔

ہسپتال میں رش کے دوران اصغر علی نے اپنے بیٹے کو غائب پا کر اسے ڈھونڈھنے کی کوشش کی جب مایوس ہوا تو پولیس ایمرجنسی پکار 15 پر کال کی جیسے ہی ڈی ایس پی سٹی سرکل محمد اسلم خان کو بچے کی گمشدگی کی اطلاع دی گئی تو وہ فوراً موقع پر سرکاری ہسپتال پہنچے اسی دوران انہوں نے پولیس اہلکاروں کو ہسپتال میں آنے اور جانے کے راستے سیل کرنے اور شہر کی ناکہ بندی اور سنیپ چیکنگ کے احکامات پاس کر دئیے تھے۔

انہوں نے اپنی نگرانی میں ہسپتال میں سرچ آپریشن شروع کیا تو کافی تلاش کے بعد شہر یار خان ہسپتال کے ایک حصہ سے مل گیا جسے انہوں نے اپنے دفتر میں لاکر ضروری کارروائی کے بعد اس کے والد اصغر علی کے حوالے کر دیا جس پر انہوں نے ڈی ایس پی کے اس بروقت اقدام اور کاوش کو سراہتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button