fbpx

پٹرولنگ پولیس شاہرات پر عوام الناس کے محفوظ سفر کی ضمانت ہے

رحیم یارخان ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس فرحت حمید قریشی نے کہا ہے کہ پٹرولنگ پولیس شاہرات پر عوام الناس کے محفوظ سفر کی ضمانت ہے۔

ناکہ بندیوں کے زریعے جرائم پیشہ عناصر کی نقل حرکت کو محدود کیا جاتا ہے۔ کوئی بھی قانون سے بالا تر نہیں خلاف ورزی پر کارروائی کی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پٹرولنگ پوسٹس  منٹھار ٹاؤن اور چک 173 کی مشترکہ ناکہ بندی کے دوران انچارج پوسٹ محمد بوٹا کے ہمراہ موقع پر موجود عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس کا قیام محفوط پنجاب کے نعرے سے عمل میں لایا گیا تھا جس شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے پٹرولنگ پولیس نے بھر پور کوششیں کیں اور شاہرات پر عوام الناس کا سفر محفوظ بنا کر اپنے ہونے کا ثبوت دیا انہوں نے کہا کہ پٹرولنگ پولیس نے نہ صرف لوگوں کے سفر کو محفوظ بنایا ہے بلکہ اس سے ہٹ کا جرائم کے انسداد، شاہرات پر قانونی کی عمل داری اور کسی بھی مشکل میں عوام کی مدد کو یقینی بنایا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر عوام کو روڈ سیفٹی کے بارہ میں بھی آگاہی فراہم کی اور کہا کہ وہ ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اور کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close