سوشل میڈیا

اغوا کاروں نے دعا منگی کو چھوڑنےکیلئے تاوان کا مطالبہ کر دیا ،

رحیم یارخان(مانیٹرنگ ڈیسک)اغوا کاروں نے نوجوان لڑکی دعا منگی کو چھوڑنےکیلئے اہلخانہ سے اڑھائی لاکھ ڈالر تاوان کا مطالبہ کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق دعا منگی کو ہفتے کی رات چار سے پانچ مسلح افراد نے ڈی ایچ اے میں بارا بخاری میں ریسٹورنٹ کے قریب گاڑی میں اغواءکر لیا تھا ، اغواءکاروں نے دعا منگی کے ساتھ موجود ا س کے دوست حارث سومرو کو گولی ما ر کر زخمی بھی کر دیا تھا ۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ لڑکی کے والدین سے اغواءکاروں نے واٹس ایپ کے ذریعے رابطہ کیا ہے ، انہوں نے گزشتہ تینروز میں تین مرتبہ رابطہ کیا اور لڑکی کی بازیابی کیلئے اڑھائی لاکھ ڈالر کی رقم بطور تاوان ادا کرنے کا مطالبہ کیا ۔پولیس کے علاوہ خفیہ ایجنسیاں بھی لڑکی کو بازیاب کروانے کیلئے تحقیقات شروع کر چکی ہیں ،پولیس نے اب تک 22 مشکوک افراد کے بیانات بھی قلمبند کر لیے ہیں لیکن تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button