fbpx

آن لائن ایپ کی مدد سے گھر بیٹھے سرٹیفکیٹس حاصل کرنے کی سہولت ,فیاض الحسن چوہان

رحیم یارخان (ڈیسک) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اکیسویں صدی مسائل کے حل لیے جدید طریقوں کی متقاضی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی دور اندیش قیادت میں پنجاب جدید ٹیکنالوجی سے مستفید ہو رہا ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی بدولت آج پنجاب کی عوام کی ہر محکمے سے متعلق شکایات کا ازالہ گھر بیٹھے دستیاب ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلدیہ آن لائن ایپ کی مدد سے عوام پنجاب کی 445 لوکل گورنمنٹس سے گھر بیٹھے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے سرٹیفکیٹس حاصل کر سکتے ہیں۔ سٹیزن پورٹل ایپ سے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں سے متعلق شکایات کا ازالہ کامیابی سے جاری ہے۔

ای پے (E-pay) ایپ سے عوام گھر بیٹھے چودہ صوبائی ٹیکس 25 فیصد رعایت کے ساتھ جمع کروا سکتے ہیں۔ ابتک ای پے ایپ کے ذریعے دس لاکھ کی ترسیلات اور 5 ارب روپے ریونیو اکٹھا کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب پولیس خدمت ایپ پر ابتک سوا لاکھ کے قریب شکایات موصول ہوئیں جن میں سے تقریباً ایک لاکھ تیرہ ہزار شکایات پر پنجاب پولیس ایکشن لے چکی ہے۔

لاک ڈاؤن کے دوران انصاف امداد ایپ کے ذریعے لاکھوں لوگوں نے حکومتی امداد تک رسائی حاصل کی۔ ڈیجیٹل پی ایل آر اے ایپ لوگوں کو ان کے موبائل پر زمین اور رجسٹریوں، لینڈ ریکارڈذ، ٹیکس کی تفصیلات فراہم کر رہی ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے یہ بھی بتایا کہ پنجاب کے 36 اضلاع سے منسلک محتسب پنجاب ایپ پر اب تک موصول ہونے والی دو لاکھ شکایات کو ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے

جبکہ ایگریکلچرل مارکیٹنگ انفارمیشن سسٹم عوام الناس کو فصلوں کی ہول سیل قیمتوں، ضلع کے اعتبار سے فصلوں کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بزدار حکومت قدم قدم پر عوام کی آسانی کے لیے سروس ڈیلیوری بہتر کر رہی ہے۔ بوسیدہ گورننس نظام کی جدید خطوط پر استواری ہی دراصل حقیقی تبدیلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »