رحیم یارخان :محکمہ تعلیم میں تبادلے کے لئے 5لاکھ روپے ریٹ مقرر

لیاقت پور :کرپشن کی ملکہ عذرا نسرین نے لیاقت پور میں تبادلے کرانے کے لیے ایک سیاسی شخص کو مبینہ طور پر 5لاکھ روپے دے دئیے،
دوبارہ لوٹ مار کرنے کے لیے سرگرم،ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کاریکارڈ بھی ضائع کیا جائے گا،اور انکوائریوں کو چیلنج کرکے ختم کردیا جائے گا

عذرا نسرین
عذرا نسرین

 غیر قانونی اور بوگس طریقے سے تعینات ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(زنانہ) صادق آباد عذرا نسرین نے تحصیل لیاقت پور میں ڈپٹی آفس (زنانہ) میں تبادلہ کے لیے دوبارہ پر تولنے شروع کردئیے

ذرائع نے انکشاف کیا کہ تحصیل لیاقت پور کے ایک متعبر سیاست دان کو عذرا نسرین نے اپنی کمائی میں سے 5لاکھ روپے کی رشوت تبادلہ کرانے کے لیے دے دی ہے سیاست دان نے عذرانسرین کے تبادلے کے لیے بھاگ دوڑ شروع کردی اورایجوکیشن سیکریٹریٹ لاہور میں 3لاکھ روپے رشوت کی بولی لگادی ہے

ذرائع نے بتایا کہ عذرا نسرین اپناتبادلہ لیاقت پور میں اس وجہ سے کرانا چاہتی ہے تاکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کی کی گئی کرپشن کا تمام ریکارڈ ختم اور ضائع کیا جاسکے اور چلنے والی انکوائریوں کو چیلنج کرکے ختم کرایا جاسکے اور لوٹ مار کرکے تمام رقم سود کے ساتھ تحصیل لیاقت پور سے وصول کی جاسکے یاد رہے کہ عذرا نسرین نے پہلے لیاقت پور کی تعیناتی کے دوران ڈیڑھ کروڑ روپے کی کرپشن کی تھی جو ثابت بھی ہو چکی ہے

لیکن رشوت اور لالچ نے سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب سکولز کو کاروائی کرنے سے روک رکھا ہے شہریوں نے عذرا نسرین کی لیاقت پور تعیناتی کے حوالے سے ہائی کورٹ بہاول پور بنچ رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button