fbpx

بیس لاکھ پر ہاتھ صاف، محمود الحسن شاہ کا کلرکوں کے ساتھ نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیا

رحیم یارخان : لیاقت پور:محمود الحسن شاہ کا کلرکوں کے ساتھ نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، بدنام زمانہ کلرک رفیق گسورہ بیک پر رہے گا جبکہ رفیق قمر سامنے میدان میں رہے گا،رفیق قمر کے ذریعے لوٹ مار کا عمل جاری رہے گا،تاکہ اخبار والوں کو کانوں کان خبر بھی نہ لگے،

رفیق گسورہ تمام فائلیں رفیق قمر کے گھر جاکر انکے حوالے کرے گارفیق قمر پھر مجھ سے سائن کروائے گا محمود الحسن شاہ کی طرف سے اعلامیہ جاری،

ارشد رحمانی کو آؤٹ کردیا گیا جبکہ بقیہ کلرک سے کمائی والا کام چھین لیا گیا،پس پردہ رفیق گسورہ آج بھی ڈپٹی آفس میل کے سیاہ و سفید کا مالک بناہواہے،ذرائع کے مطابق رفیق گسورہ نے 6ماہ کے اندر محمود الحسن شاہ کو 15لاکھ روپے کماکر دئیے جبکہ خود 20لاکھ روپے ہاتھ کی صفائی سے کمائے،

،رات کو تمام غلط کام محمود الحسن شاہ کے گھر پر سرانجام دئیے جاتے ہیں،محمود شاہ کے گھر کا ٹوٹل خرچ اب بھی رفیق گسورہ کے ذمہ ہے،

ڈپٹی آفس زنانہ لیاقت پور میں رفیق گسورہ دوبارہ تبادلے کے لیے پر تولنے لگا،ایجوکیشن حکام رفیق گسورہ اور محمود شاہ کی کارستانیوں کے آگے بے بس،فوری کاروائی کا مطالبہ تفصیل کے مطابق مقامی شہری نے تحریری اور ذرائع نے انکشاف کیا کہ لیاقت پور کے کرپٹ ڈپٹی دسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر(مردانہ) محمود الحسن شاہ کا کلرکوں کے ساتھ نیا گٹھ جوڑ سامنے آگیاہے

ذرائع کے مطابق محمود الحسن شاہ نے کلرکوں کے ساتھ طویل میٹنگ کرنے کے بعدیہ اعلامیہ جاری کیا کہ بدنام زمانہ کلرک رفیق گسورہ بیک پر رہے گا

جبکہ رفیق قمر سامنے فرنٹ پر میدان میں رہے گارفیق قمر کے ذریعے لوٹ مار کا عمل جاری رہے گاتاکہ اخبار والوں کو کانوں کان خبر بھی نہ لگے رفیق گسورہ تمام فائلیں اور کام رفیق قمر کے گھر جاکر انکے حوالے کیا کرے گااوررفیق قمر پھر مجھ سے سائن کروائے گا

اس سے رفیق گسورہ کا عمل دخل مخفی رہے گا اور ہم سب کا کام بھی چلتارہے گامیٹنگ کے بعدمحمود الحسن شاہ نے اپنے کماؤاور لائق پترارشد رحمانی کوبھی آؤٹ کردیا

جبکہ بقیہ کلرکوں سے کمائی والا کام چھین کر رفیق قمر اور رفیق گسورہ کے حوالے کردیا گیاپس پردہ رفیق گسورہ آج بھی ڈپٹی آفس میل کے سیاہ و سفید کا مالک بناہواہے

ذرائع کے مطابق رفیق گسورہ نے 6ماہ کے اندر محمود الحسن شاہ کو 15لاکھ روپے کماکر دئیے جبکہ خود 20لاکھ روپے ہاتھ کی صفائی سے کمائے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس) زنانہ(لیاقت پور میں رفیق گسورہ تبادلے کے لیے پر تولنے لگاہے اور میڈم آسیہ تسلیم انورکی منتیں سماجتیں اور سیاسی پریشرشروع کردیا ہے

ایجوکیشن حکام رفیق گسورہ اور محمود شاہ کی کارستانیوں کے آگے بے بس ہو چکے ہیں شہری نے سیکریٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب سے فوری کاروائی اور تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محمود شاہ اور رفیق گسورہ اور رفیق قمر نے الزامات کی تردید کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »