fbpx
رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

سٹی کیبل نیٹ ورک کے تعاون سے تعلیم گھر پر پروگرام کا آغاز

رحیم یار خان :حکومت پنجاب کے پروگرام” تعلیم گھر پر“ کے تحت ضلع میں کیبل نیٹ ورکس کے ذریعے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا گیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے کورونا وبا کی وجہ سے طلبا و طالبات کے قیمتی وقت کو ضائع ہونے سے بچانے اور انہیں گھر پر تعلیمی سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لئے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر نے حکومتی ہدایات پر فور ی عملدرآمد کر نے پر اسسٹنٹ کمشنرز کے اقدامات اور سٹی کیبل نیٹ ورک کے  تعاون کو  سراہا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ طلبہ و طالبات حکومت کی اس سہولت سے مستفید ہوتے ہوئے اپنی تعلیمی سرگرمیاں گھروں میں جار ی رکھ سکیں گے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ طلباءو طالبات اپنی جماعت کے لیکچر حکومت پنجاب کی ویب سائیٹhttps://taleemghar.punjab.gov.pkسے براہ راست بھی ڈاﺅن لوڈ کر سکتے ہیں
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز سے ٹیلی فونک کانفرنس کے دوران انسداد کورونا ، لاک ڈاﺅن، دفعہ144کے نفاذ،ہیلتھ سہولیات ، قرنطینہ مراکز سمیت دیگر امور بارے استفسار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں میں آٹا کی شہری و دیہی علاقوں میں حکومتی نرخوں پر دستیابی یقینی بنائیں۔
فلور ملز کی کڑی مانیٹرنگ کرتے ہوئے گندم کی فراہمی، آٹاکی پسائی اور دکانوں تک آٹا کی سپلائی سے لیکر فروخت تک کے تمام مراحل انتظامیہ کی نظر میں ہونے چاہیے۔انہوں نے ہدایت کی کہ محکمہ خوراک کی جانب سے فراہم کردہ گندم کی مکمل پسائی نہ کرنے والی فلور ملز کا کوٹہ معطل اور مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ فلور ملز کی جانب سے سیل پوائنٹس پر بھجوائے جانے والے آٹا کی فروخت کے عمل کو بھی مانیٹر کیا جائے اگر کوئی دکاندار آٹا سٹور کرتا ہے تو اس کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
فلور ملز پر محکمہ زراعت، لائیو سٹاک کے عملہ کو مانیٹرنگ کے لئے تعینات کیا گیا ہے جس کی کارکردگی بھی روزانہ چیک کی جائے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو حکومتی احکامات سے آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں کورونا وائرس کی روک تھام ، عوامی آگہی اور سکریننگ کے لئے محکمہ بہبود آبادی کی گاڑیوں کا استعمال کریں جبکہ ضلع میں62موٹر سائیکل لاﺅڈ سپیکر کے ہمراہ حکومتی حفاظتی اقدامات کا پیغام گھر گھر تک پہنچا رہے ہیں
ان کی کارگزاری بھی مانیٹر کیجائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع میں ایل پی جی گیس کے نرخوں میں حکومتی مقررکردہ ریٹ کے برعکس فروخت کا عمل جاری ہے ایسے دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے جو ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجا ب نے سکولوں میںتعطیلات کے باعث”تعلیم گھر پر“ پروگرام کا آغاز کیا ہے جس پر سختی سے عملدرآمد کراتے ہوئے مقامی کیبل پر حکومتی لیکچر چلائے جائیں تاکہ طلباءو طالبات گھر بیٹھے اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔
انہوں نے کہا کہ ضلع میں دودھ و دہی کی دکانیں رات آٹھ بجے تک کھلی رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے لہذا ضلع میں دودھ دہی کی دکانوں کو رات آٹھ بجے تک کھلا رکھنے کی اجازت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو اشیاءضرور یہ ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کے لئے ” شاپس آن وہیلز“ پر وگرام شروع کیا گیا ہے جس کے تحت تمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنی تحصیلوں کے کریانہ، سبزی و پھل ایسوسی ایشن کے ساتھ فوری میٹنگ کر کے لوڈر گاڑیوں پر کریانہ ، سبزی و پھل کی فروخت شہری و دیہی علاقوں میں یقینی بنائیں تاکہ عوام بلا ضر ور گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کیں کہ وہ فوری طور پر سبزی وفروٹ منڈی، مویشی منڈی سمیت دیگر پابندی سے استثنیٰ کی حامل منڈیوں کے داخلی راستوں پر ڈس انفیکشن ٹنل نصب کی جائیں جو منڈیوں میں داخل ہونے والے افراد پر کورونا وائرس سے تحفظ کے لئے جراثیم کش سپرے کریں گی۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام اسسٹنٹ کمشنرز ان تمام احکامات پر عملدرآمد رپورٹ فوری ارسال کریں,

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Live Updates COVID-19 CASES
Translate »
Close
Close