سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

ضلع رحیم یارخان میں نجی تعلیمی اداروں کی ہٹ دھرمی یا حکومتی چھوٹ, سرکاری سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے باوجود نجی تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان.  موجودہ گرمی کی شدت کو دیکھتے ہوئے پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے سرکاری تعلیمی اداروں میں یکم جولائی سے یکم اگست تک موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے,

جبکہ اس کے برعکس اتنی شدید گرمی و حبس کے باوجود پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے فیسیں بٹورنے کے چکروں میں سکولز کھلے رکھنے کا اعلان کر دیا ہے.

دوسری جانب سرکاری گورنمنٹ سکینڈری سکول کالونی کے ہیڈ ماسٹر سرفراز علی نے چھٹیوں سے انکار کرتے ہوئے امتحانات جاری رکھنے کا اعلان کردیا ہے اور طلبا و اساتذہ کو سکول میں پابند بھی کردیا ہے حالانکہ موجودہ گرمی و حبس کی شدت میں شدید اضافہ ہو چکا ہے,

اوپر سے لوڈشیڈنگ بھی ہو رہی ہے, سکولز میں بچے گرمی کی وجہ سے نڈھال اور بے ہوش ہو رہے ہیں. بیشتر نجی سکولز کے پاس لوڈ شیڈنگ کی صورت میں جنریٹرز و دیگر اننتظام بھی نہیں ہے اور بیشتر سکولز میں اگر جنریٹرز موجود بھی ہیں تو ان میں سے بھی زیادہ تر خراب ہوئے پڑے ہیں.

نجی تعلیمی اداروں کی سکولز کھلے رکھنے کی ہٹ دھرمی پر محکمہ تعلیم و حکومتی اداروں کی خاموشی یا چھوٹ پر والدین اور سماجی حلقوں نے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اعلی حکام, ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد, اور سی ای او ایجو کیشن سے فوری طور پر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے.

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button