محکمہ تعلیم کے حکام کو بلیک میل کرنے والے عہدوں سےمعطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں

رحیم یارخان: پنجاب ٹیچرز یونین رحیم یارخان کے ضلعی صدر محمد خالد چودھری نے محکمہ تعلیم کے حکام کو بلیک میل کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس عثمان رشید اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ہیڈ کوارٹر آفس مردانہ رحیم خان اعظم رشید کو ان کے عہدوں سے فوری طور پر معطل کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن رحیم یارخان نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکر فنانس عثمان رشید کو منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں معطل کردیا ہے اور انہیں فوری طور پر فنانس ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے3

جبکہ اے ای او ہیڈ کوارٹر آفس مردانہ رحیم یارخان اعظم رشید کو بھی منفی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر فوری طور پر ان کے عہدے سے معطل کردیا ہے اور انہیں سیکرٹری سکول ایجوکیشن حکومت پنجاب کے دفتر لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان نے مذکورہ بلیک میلر مافیا کے خلاف فوری طور پر تادیبی کارروائی کرکے محکمہ تعلیم کو کالی بھیڑوں سے پاک کردیا ہے جس پر وہ انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button