لیاقت پور:ترنڈہ محمد پناہ احساس کفالت سینٹر کرپشن کاگڑھ بن گیا

رحیم یارخان کے علاقہ ترنڈہ محمد پناہ احساس کفالت سینٹر کرپشن کاگڑھ بن گیا،احساس کفالت پروگرام بہاول پور کے ڈائریکٹر شیخ امین اور ایچ بی ایل کنکٹZMمحمد وسیم اور اونرفرنچائزی رئیس عاشق کی لوٹ مارانتہائی درجے کو پہنچ گئی،

ڈائریکٹر شیخ امین،وسیم اور رئیس عاشق کی پشت پناہی میں ریٹیلر2سے3ہزارروپے کٹوتی پر آگئے،شیخ امین نے اپنے جبکہ وسیم اور رئیس عاشق نے اپنے اپنے ٹاؤٹ چھوڑرکھے ہیں مبینہ طور پر رشوت 4سے 5لاکھ روپے روزانہ رشوت کی مد میں وصولی کی جارہی ہے،

چند خواتین کوقسط بند کرنے کا ڈرادھمکا کر ریٹیلروں کے حق میں بیان دلواکر موویاں بنائی جاتی ہیں، ڈائریکٹرشیخ امین،زیڈ ایم وسیم اور فرنچائزی اونر رئیس عاشق کے خلاف کاروائی ایک خواب بن گئی ہے ،

شہریوں نے ڈائریکٹر شیخ امین،ZMمحمد وسیم اور فرنچائزی رئیس عاشق کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے کو تحریری درخواستیں ارسال کرتے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا

احساس کفالت پروگرام لیاقت پور کے کرپٹ ڈائریکٹر بہاول پور شیخ امین اور ایچ بی ایل کنیکٹ کےZMمحمد وسیم اور اونر فرنچائزیرئیس عاشق نے متاثرین خواتین کو لوٹنے کے سلسلہ کو مزید تیز کردیاہے

احساس کفالت پروگرام کے بنائے گئے گورنمنٹ ہائی سکول ترنڈہ محمد پناہ سینٹراس وقت کرپشن کا گڑھ بن گیا ہے

ریٹیلروں نے علاقے کے ٹاؤٹ رکھے ہوئے ہیں جو بینیفشریز خواتین سے 2سے 3ہزار روپے ایڈوانس میں لیکر اسکو 12ہزار کی قسط دلواتے ہیں

ڈائریکٹراحساس کفالت پروگرام بہاول پور شیخ محمد امین ایچ بی ایل کنکٹ کے کرپشن خور ZMمحمد وسیم اور مہا کرپٹ اور جلعسازی کا شہنشاہ رئیس عاشق نے ترنڈہ محمد پناہ کے تمام ریٹیلروں سے روزانہ کی مک مکا کررکھی ہے ڈیلی تقریباً 4سے 5لاکھ روپے کی کرپشن کی جارہی ہے

جب شیخ امین کے خلاف سیکنڈل منظر عام پر آیا تو ٹاؤٹ مافیا نے چند خواتین کوقسط بند کرنے کا ڈرادھمکا کر ریٹیلروں کے حق میں بیان دلواکر موویاں بناکر آفیسران کو بھجوائیں کہ کوئی کٹوتی نہیں ہورہی شہریوں نے ڈائریکٹر احساس کفالت پروگرام شیخ امین،HBLکے کنکٹ کے کرپٹ ZMمحمد وسیم اور اونر فرنچائزی رئیس عاشق کے خلاف ڈی جی ایف آئی اے کو تحریری درخواستیں ارسال کرتے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا

جبکہ شیخ امین،وسیم اور رئیس عاشق نے صحافیوں کو بتایا کہ کوشش کررہے ہیں کہ رشوت کی روک تھام ہو جائے ہم جب جاتے ہیں اس وقت کوئی رشوت نہیں لی جاتی جب ہم وہاں سے نکلتے ہیں تو پھر ریٹیلر رشوت لینا شروع کردیتے ہیں۔

احساس کفالت سینٹر

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button