fbpx

احساس کفالت پروگرام ،لیاقت پور میں نادرا آفس کی غنڈہ گردی

رحیم یارخان : لیاقت پور:احساس کفالت پروگرام :نادرا دفتر والوں کی غنڈی گردی انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک کیا جارہا ہے نادرا کے انچارج اور سٹاف اندر اے سی کے کمروں میں خوب مزے سے گپ شپ کرتے رہتے ہیں عوام بلکتی دھوپ میں مرتی رہتی ہے،

گھنٹوں لائن میں لگے رہنے کے باوجود واپس چلے جاتے ہیں،ٹاؤٹ سائلوں سے پیسے لیکر ڈائریکٹ اندر جاکے کام کراآتے ہیں۔

احساس کفالت پروگرام میں امداد کی غرض سے جانے والے خواتین دھکے کھاکھا کر نادرا دفتر سے فنگر پرنٹ چیک کرائے بغیر واپس جانے لگیں دوردراز سے آئی خواتین اور مرد بزرگ سخت گرمی سے نڈھال ہو بددعائیں دینے لگے نادرا انچارج اور اسکے سٹاف کی غنڈہ گردی انتہا درجے کو پہنچ چکی ہے خود اندر اے سی کے مزے لیتے ہیں جبکہ عوام کو گھنٹوں باہر ذلیل و خوار کیا جارہا ہے عوامی حلقوں نے چیئرمین نادرا اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان سے فوری نوٹس لینے اور غریب عوام کے لیے نادرا دفتر کے باہر سایہ دار بیٹھنے کی جگہ مہیا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close