fbpx
رحیم یارخانضلعی انتظامیہ

ڈپٹی کمشنر کا عید الفطر پر مختلف اداروں کا دورہ

رحیم یار خان:ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا عید الفطر کی نماز کے بعد دارالامان، ڈسٹرکٹ جیل، شیخ زید ہسپتال، شیخ خلیفہ کورونا آئسولیشن وارڈ، اسلامیہ یونیورسٹی کورونا قرنطینہ اور دانش سکول قرنطینہ سنٹرز اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ، کورونا آئسولیشن وارڈز، قرنطینہ مراکز میں مذہبی تہوار عید الفطر کو اپنے فرائض پر قربان کرنے والے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ ڈسٹرکٹ جیل میں اسیران اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو ، دارلامان میں بچوں و خواتین کو عید گفٹس دیتے ہوئے عید الفطر کی مبارک باد دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر، اسسٹنٹ کمشنر (ایچ آر)ریاست علی سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے کہا کہ قوم اس سال عید الفطر کا تہوار غیر معمولی حالات میں منا رہے ہیں ، کورونا وائرس سے دنیا سمیت پاکستان کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور ملک بھر میں ہزاروں مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ کراچی طیارہ کے المناک حادثہ نے بھی اس تہوار کی خوشیاں ماند کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ ہم اس تہوار کو نہایت سادگی سے منائیں، غیر ضروری میل جول اور سفر سے گریز کریں اور کورونا سے بچاﺅ کے لئے سماجی فاصلہ برقرار رکھیں۔انہوں نے کہا کہ تمام پاکستانی اس تہوار کے موقع پر کورونا وائرس سے متاثرہ شہریوں کی جلد صحت یابی اور کورونا ، طیارہ حادثہ میں وفات پانے والے شہریوں کی مغفرت کی خصوصی دعائیں کریں۔
انہوں نے ان تمام تر حالات میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور دیگر طبی عملہ کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے یہ ہیروز اپنی جانوں کی پروا نہ کرتے ہوئے کور ونا وائرس کے مریضوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لئے بے لوث اپنے فرائض کی ادائیگی کر رہے ہیں قوم ہمارے ان ہیروز کو بھی اپنی دعاﺅ ں میں یاد رکھے۔ڈپٹی کمشنر نے شیخ زید ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور چلڈرن وارڈز میں زیر علاج بچوں میں عید گفٹس تقسیم کئے۔انہوں نے دارلامان ، چائلڈ پروٹیکشن اور ڈسٹرکٹ جیل میں بھی عید گفٹس تقسیم کیے۔
ٹڈی دل
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کا رات گئے ٹڈی دل سے متاثرہ مواضعات کا دورہ، متعلقہ محکموں کی جانب سے ٹڈی دل کے تدارک کےلئے کئے جانے والے اپریشن کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل ایک قدرتی آفت ہے جو مختلف اضلاع اور صوبوں سے ہمارے ضلع میں داخل ہو رہی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکمے مکمل چوکس ہیں اور ٹڈی دل کی موجودگی پر فوری آپریشن کرتے ہوئے اسے تلف کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عید الفطر کے موقع پر بھی تمام متعلقہ محکموں کے افسران و سٹاف کی چھٹیاں محدود کی گئی ہیں تاکہ ٹڈی دل کے خلاف جاری اپریشن متاثر نہ ہو۔انہوں نے کاشتکاروں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دوران پرواز ٹڈی دل (لوکسٹ) کے خلاف انسدادی اپریشن ممکن نہیں یہی وجہ ہے کہ ادارے کسی بھی مقام پر اس کے ٹھراﺅ کا انتظار کرتے ہیں تاکہ اسے تلف کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ٹڈی دل دوران پرواز اپنی سمعت اور مقام کا خود تعین کرتی ہے اور پرواز کے دوران اسے روکنا ممکن نہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر افرادی و مشینری قوت کے ہمراہ اس کے خلاف صف آراءہے ۔کاشتکار ٹڈی دل کی کسی بھی مقام پر موجودگی کی اطلاع فوری ضلعی انتظامیہ کو فراہم کریں اور اس کے انسداد کے لئے متعلقہ محکموں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں۔
گرانفروشوں
حکومت پنجاب کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر عیدالفطر کی چھٹیوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں گرانفروشوں کے خلاف پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک، مہنگے داموں اشیاءروزمرہ اور گوشت فروخت کرنے پر 3گرانفروش گرفتار 1دکان سربمہر۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے عید الفطر کے چھٹیوں میں عوام کو اشیاءروزمرہ کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کو بھر پور کارروائیاں کرنے کے احکامات پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں ضلع ہذا کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کرتے ہوئے گرانفروشوں کے خلاف کارروائیوں کی ہدایات جاری کی جس پر عملدرآمد کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، عامر افتخار، فاروق احمد اور ارشد وٹو نے اپنی تحصیلوں میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ اشیاءروز مرہ خصوصاً چکن، بیف ، مٹن، گھی، کوکنگ آئل، آٹا، چینی سمیت دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاءمہنگے داموں فروخت کرنے پر کارروائیاں کی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 987مارکیٹس کا وزٹ کرتے ہوئے گرانفروشی کے مرتکب85دکانداران کو2لاکھ سے زائد جرمانہ،مہنگے داموں گوشت کی فروخت پر3قصاب و مرغی فروش گرفتار،1دکان سیل کی جبکہ آٹا، چینی اور گھی مہنگے داموں فروخت کرنے پر بھی ضلع بھر میں کارروائیاں کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صارفین مہنگے داموں اشیاءروزمرہ فروخت کرنے والے گرانفروشوں کی شکایت حکومت پنجاب کی ” قیمت ایپ“ پر درج کرائیں انتظامیہ فوری کارروائی کرے گی۔

Tags

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close