fbpx

سستے رمضان بازار 21رمضان سے عید بازار میں تبدیل ہوجائیں گے

سستے رمضان بازار 21رمضان سے عید بازار میں تبدیل، پنجاب کابینہ کے فیصلے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے عملدرآمد شروع کر دیا۔ڈپٹی کمشنر جمیل احمد جمیل نے حکومت پنجاب کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع ہذا کے11رمضان بازاروں کو عید بازار میں تبدیل اور شہریوں کو چینی ایک کلو کی بجائے 2کلو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ عید بازاروں میں عید سٹالز پر چوڑیاں، مہندی، کپڑے، شوز، سویاں، مٹھائی سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء سستے داموں دستیاب ہو ں گی۔ضلع کے11رمضان بازاروں کو عید بازار میں تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جبکہ شہریوں کو چینی دو کلو اور آٹا بھی حسب ضرورت فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی رحیم یار خان ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا ہے کہ یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر جلوس و مجالس کے روٹس کو ہر قسم کی تجاوزات سے کلیئر رکھا جائے جبکہ جلوس و مجالس کے روٹس پر صفائی، نکاسی آب سمیت روٹس کی مرمت کا کام مکمل ہونا چاہیے تاکہ جلو س و مجالس میں کے شرکاء کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمیٹی آفس میں یوم شہادت حضرت علیؓ کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کیا۔جس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم، لینڈ آفیسر وحید سردار، سینٹری سپروائزر سمیت دیگر موجود تھے۔ایڈ منسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ تاجر برادری سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر نکلنے والے جلوس کے راستوں کو کلیئر رکھا جائے جبکہ جلوس کے راستوں سے صفائی، نکاس آب سمیت معمولی مرمت کو بھی فوری مکمل کیا جائے۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری اعتزاز انجم نے ناجائز تجاوزات کے خلاف جاری اپریشن سمیت جلوس و مجالس کے راستوں میں صفائی ستھرائی و دیگر اقدامات بارے آگاہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close