مرکزی انجمن میلاد النبی 62 ویں سالانہ 12روزہ محافل

رحیم یارخان:مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم رجسٹرڈ میلادچوک کے زیراہتمام 62 ویں سالانہ 12روزہ محافل کی پہلی محفل میلاد النبیؐ سے مہمان خصوصی حضرت علامہ مولانا قاری مفتی محمد حسنین رضا سعیدی نے خطاب کرتے ہوئے آپؐ کی حیات مبارک کا ہر پہلو باعث رحمت ہے۔

آپؐ کا اسوہ حسنہ ہماری کامیابی کی ضمانت ہے جس پر عمل کرکے ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ مسلمانوں کی خوش قسمتی ہے کہ ہم آپؐ کے امتی ہیں۔

ہم آنحضورؐ کا میلاد منا کر اللہ تعالٰی کو راضی کر سکتے ہیں۔ ثنا خواں پیر عاشق حسین نے نعت رسولؐ پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔

محفل میلاد کے مہمان خصوصی صوفی محمد لطیف نقشبندی خادم بابادلبر شاہ رحمتہ اللہ علیہ اور مولانا مفتی محمد عبداللہ سعیدی صدارت مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم رجسٹرڈمیلاد چوک رحیم یار خان کے نائب صدر محبوب خالق بھٹی تھے مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے چیئرمین حاجی محمد نواز اخترنقشبندی‘خزانچی حافظ محمد اکرم سعیدی‘ایڈیشنل خزانچی سجادسرور سعیدی‘ سیکرٹری جنرل خلیل احمد موہل ایڈووکیٹ‘ مرکزی انجمن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم رجسٹرڈمیلاد چوک رحیم یارخان کے سیکرٹری نشرواعشاعت ضلعی صدر تنظیم السعیدپاکستان رحیم یارخان محمد الیاس سعیدی‘ مولانا محمد عمران سعیدی  مولانا محمد نورقادری‘ وائس چیئرمین عامر خان ترین‘ سینئر نائب صدر میاں ناصر محمود نقشبندی‘ نائب صدر خالد محمود سعیدی‘ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری عاشق حسین سعیدی ودیگر احباب کثیر تعداد میں شریک ہوئے۔

محفل کا آغاز قاری محمد کلیم سعیدی نے تلاوت قرآن سے کیا۔ آخر میں درودوسلام  کے بعد مفتی محمد عبداللہ سعیدی نے ملکی سلامتی کے لیے دعاکرئی۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button