fbpx

خواتین کوحقوق کی فراہمی میں پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات تاریخی ہیں

رحیم یارخان پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدراعجازچوہدری نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان اوروزیراعلی عثمان بزدارصوبہ کومثالی بنانے کے لیے عملی کام کررہے ہیں‘

خواتین کوحقوق کی فراہمی میں پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات تاریخی ہیں‘ پارٹی کی تنظیم سازی اوروزیراعظم عمران خان کاپیغام گھرگھرپہنچانے کے لیے تمام پارٹی ورکرزاپناکرداراداکریں۔

لاہورمیں صدرجنوبی پنجاب نورخان بھابھہ کے ہمراہ وومن ونگ جنوبی پنجاب کی رہنماؤں صائمہ طارق‘ شہلااحسان‘ منیبہ شاہد‘ مدیحہ تنویر‘ رابعہ ملک‘ صائمہ نورین‘ نوشین قریشی‘ ذہین کنول‘ شمائل شاہ‘ بدرالنساء ودیگرسے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کاوژن واضح ہے اورحکومت صرف اورصرف عوام کوحقوق کی فراہمی اورملک کی بہتری کے لیے روز اول سے خدمات سرانجام دے رہی ہے انشاء اللہ آنے والے دنوں میں مزیدبہتری آئے گی اورملک کرپشن فری بنے گاعوام کوان کے حقوق دہلیزپرمیسرآئیں گے‘

انہوں نے کہاکہ پارٹی کومضبوط اورمزیدفعال بنانے کے لیے تمام ورکرزاپنے بھرپورکرداراداکریں اورپارٹی پالیسیوں کوعام کریں تاکہ عوام کوحکومتی کارکردگی کے ثمرات مل سکیں‘ قبل ازیں صائمہ طارق‘ شہلااحسان ودیگرنے صوبائی صدراورصدرجنوبی پنجاب کوخواتین کے درپیش مسائل بارے آگاہ کیااوردونوں صدورکورحیم یارخان دورہ کی دعوت دی‘ اس موقع پرسابق ڈویژنل صدرپی ٹی آئی فرزندعلی گوہیراورسابق ضلعی صدروہاڑی طاہرواہلہ بھی موجودتھے۔
 
 rahimyarkhan#

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »