الیکشن کمیشن آف پاکستان ووٹرز کے لیے اہم پیغام

رحیم یارخان : ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر بہاول پور محمد قیوم کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ووٹرز کے لیے اہم پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں عوام الناس اور انتخابات میں حصہ لینے کے خواہاں امیدوارکو آگاہ کیا گیا ہے کہ الیکشنز ایکٹ2017ء کے سیکشن39 کے تحت انتخابات کے شیڈول جاری ہوتے ہی انتخابی فہرستوں کو منجمد کردیا جائے گا۔ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عوام الناس اور رائے دہندگان سے کہا ہے کہ پنجاب، خیبر پختونخواہ اور قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے شیڈول جاری ہونے سے پہلے انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج و منتقلی، حذف اور درستگی کوائف کروالیں۔ علاوہ ازیں عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افراد جن کی عمر18 سال یا زائد ہوگئی ہے اور انھوں نے اپنا شناختی کارڈ بنوا لیا ہے، وہ اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات جاننے کے لیے 8300 پر شناختی کارڈ نمبرsms کریں۔ووٹ کے اندراج و منتقلی کے لیے فارم نمبر21، ووٹ پر اعتراض، حذف کے لیے فارم نمبر22اور درستگی کوائف کے لیے فارم نمبر23 متعلقہ ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروایا جاسکتا ہے اور مزید معلومات اور فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا متعلقہ دفتر ضلعی ال:یکشن کمشنر سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button