fbpx

الیکشن ڈسٹرکٹ بار2020ء‘ موجودہ کابینہ کادورتاریخ کاسیاہ ترین دوررہا

رحیم یارخان الیکشن ڈسٹرکٹ بار2020ء‘ وکلاء برادری نے سرجوڑلیے‘
12گروپوں نے متفقہ طور پرصدارتی امیدوارمظہرکھرل اورجنرل سیکرٹری غلام غوث کی حمایت کااعلان کردیا‘
وکلاء گروپوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سردارظفراقبال ترین‘ فاروق احمدورند‘ سردارعبدالباسط خان‘ آغامیرعامرکورائی‘ راشدمنہاس جوسن‘ رانانوید‘ دوست محمداعوان‘ عامرندیم‘ رئیس محمود‘ شکیل بوبرہ‘ میاں عبدالسمیع‘ اشفاق درانی‘ غلام حسین کاہلوں‘ مرزاامین خان‘ بشارت ہندل ودیگرنے کہ کہ برادری کے ساتھ موجودہ کابینہ کادورتاریخ کاسیاہ ترین دوررہا
جس میں وکلاء کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ برتاگیااورکرپشن کے ریکارڈتوڑدئیے‘
انہوں نے کہاکہ وکیلوں کی عزت نفس کسی صورت مجروح نہیں ہونے دیں گے اوروکیل برادری کے وقاراوربارکی مضبوطی اورتعمیروترقی کے لیے مظہرکھرل اورچوہدری غوث کی مکمل حمایت کااعلان کرتے ہیں اورانشاء اللہ بار میں جاری کشیدگی اوروکلاء دشمن پالیسیوں کے خلاف عملی طور پرمیدان جنگ میں اتریں گے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close