fbpx

الیکشن ڈسٹرکٹ بار 2020،فرینڈز گروپ کا اجلاس۔

رحیم یار خان ڈسٹرکٹ بارکے سالانہ انتخابات کے سلسلہ میں فرینڈز گروپ کا مشاورتی اجلاس مقامی ہوٹل میں منعقدکیا گیا۔
اجلاس کے دوران سنیئر وکلاء  فرینڈز گروپ کے سربراہ رئیس ممتاز مصطفی،میاں خلیل احمد،حسن نواز نیازی، چوہدری منظور،سید باہو شاہ،سلیم جتوئی سمیت دیگر نے مشاورتی کرنے کے بعد گروپ کی طرف سے بارا لیکشن  2020 کے لیے اُمیدوار برائے صدر عمران مقصود چوہدری اور جنرل سیکرٹری رئیس نیاز احمد چاچڑ کونامزد کردیا۔
اس موقع پر ممبر پنجاب بارکونسل رئیس ممتاز مصطفی،نذیر احمد لاڑ، عمران مقصود،رئیس نیاز احمد چاچڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے فرینڈز گروپ نے ہمیشہ وکلاء کے حقوق کے تحفظ کے لیے کام کیا ہے  اور کسی بھی موڑ پر بار کے وقار کی سعودے بازی نہیں کی یہی وجہ ہے کے ہمیں کئی سالوں سے وکلاء کا اعتماد حاصل ہے انشا اللہ اب بھی ایکشن جیتنے کے بعد وکلاء کے وقار کو مدنظر رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کے خاص طور پر جونیئر وکلاء کے مسائل کا حل پہلی ترجہی ہے۔
 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close