پولیس بجلی چور صارفین کوگرفتارنہ کرکے میپکو کی کروڑوں روپے کی ریکوری میں رکاوٹ بن گئی

پولیس بجلی چور صارفین کوگرفتارنہ کرکے میپکو کی کروڑوں روپے کی ریکوری میں رکاوٹ بن گئی

بجلی چوری کے درج مقدمات میں پولیس بجلی چور صارفین کوگرفتارنہ کرکے میپکو کی کروڑوں روپے کی ریکوری میں رکاوٹ بن گئی بجلی چور صارفین کو پکڑنے کے دوران مزاحمت کرنے والے صارفین کو پولیس گرفتار کرنے کی بجائے تحفظ فراہم کرتی ہے اعلیٰ سطحی اجلاس میں میپکو افسران پھٹ پڑے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) شیخ محمد طاہر کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہواجس میں ایکسین میپکو ، ایس ڈی اوز میپکو، چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی ایس پی لیگل سمیت افسران نے شرکت کی اجلاس میں ایکسین میپکو اور ایس ڈی اوز میپکو نے حکام کو آگاہ کیا کہ بجلی چوری کے درج مقدمات کا اندراج تو کرلیا جاتا ہے تاہم متعلقہ پولیس بجلی چور صارفین کو گرفتارکرنے سے گریز کرتی ہے جس سے میپکو کی کروڑوں روپے کی ریکوری میں پولیس رکاوٹ بن چکی ہے اس موقع پر میپکو افسران نے بتایا کہ کچھ علاقوں میں جہاں بجلی چور صارفین میپکو عملہ کے سامنے پکڑے جانے پر مزاحمت کرتے ہیں وہاں پربھی پولیس مزاحمت کرنے والے بجلی چور صارفین کو گرفتارکرنے کی بجائے سرپرست کا کردار اداکرتی ہے اس موقع پر میپکو افسران نے ایس ایچ او تھانہ بھونگ کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی چور صارفین کو گرفتارکر نے میں تعاون کرنے سے صاف انکاری ہے اعلیٰ سطحی اجلاس میں ڈی ایس پی لیگل رانا عبدالرزاق نے اعلیٰ حکام اور میپکو افسران کو یقین دہانی کروائی کہ ان کے خدشات کا فوری ازالہ کیا جائے گا ۔
Show More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close