تجاوزات آپریشن کے نام پرلینڈافسرمیونسپل کمیٹی کی ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیاں

تجاوزات آپریشن کے نام پرلینڈافسرمیونسپل کمیٹی کی ریڑھی بانوں کے خلاف کارروائیاں‘ سامان ضبط کرکے بھاری رقوم طلب کرنے لگے‘ غریب ریڑھی بان میونسپل کمیٹی کی کارروائیوں سے دووقت کی روٹی کمانے کے لیے پریشان‘ ماہانہ منتھلی دینے والے دکانداروں کوتجاوزات قائم کرنے کی اجازت‘ ریڑھی بان سراپااحتجاج‘ کمشنربہاولپور‘ ڈپٹی کمشنراورایڈمنسٹریٹرمیونسپل کمیٹی سے لینڈافسرکے خلاف کارروائی کرنے کامطالبہ۔

لینڈافسرمیونسپل کمیٹی وحیدسردارنے تجاوزات کے نام پرشہرکے مختلف مقامات پرآپریشن کے نام پرریڑھی بانوں اورچھوٹے دکانداروں کاسامان ضبط کرنے کاسلسلہ شروع کررکھاہے جس کے بعد محنت کش ریڑھی بانوں اوردکانداروں سے سامان حوالے کرنے کے نام پرلینڈافسرمبینہ طور پررشوت اورمنتھلی دینے کی شرائط رکھتاہے اس سلسلہ میں اڈہ گلمرگ‘ ہسپتال روڈ‘ سنی پل‘ ابوظہبی روڈ‘ شہبازپورروڈ‘ لیورپل‘ تھلی چوک کے ریڑھی بانوں ودکانداروں نے سروے کے دوران میڈیاکوبتایاکہ لینڈافسروحیدسردارنے ان کے خلاف کارروائیاں شروع کررکھی ہیں جبکہ بااثردکانداروں جنہوں نے شاہی روڈ‘ صادق بازار‘ سکول بازار‘ ریلوے بازارودیگرمقامات پرتجاوزات قائم کررکھی ہیں سے مبینہ طور پرماہانہ منتھلیاں لے کرآنکھیں بندکررکھی ہیں جبکہ لینڈافسرکی کارروائیوں سے ان کے گھروں میں نوبت فاقوں تک آپہنچی ہے اوروہ دووقت کی روٹی کمانے سے بھی پریشان ہیں‘

انتظامیہ تجاوزات کے نام پرریڑھیاں بندکرنے کی بجائے محنت کشوں کوریلیف فراہم کرے تاکہ وہ سکون سے رزق حلال کماسکیں ورنہ بھرپوراحتجاج کریں گے‘ شہری وسماجی حلقوں نے بھی لینڈافسرمیونسپل کمیٹی کی غریب کش پالیسیوں پرتشویش کااظہار کرتے ہوئے کمشنربہاولپور‘ ڈپٹی کمشنرجمیل احمدجمیل اورایڈمنسٹریٹرجہانزیب لابرسے نوٹس لے کراصلاح واحوال کامطالبہ کیاہے جبکہ لینڈافسروحیدسردارکے مطابق افسران کے حکم پرکارروائی کررہے ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »
Close
Close