اینگرو فرٹیلائزرز پاکستان میں تعلیم و صحت کی ترقی اور ماحول میں بہتری کے لئے کوشاں ہے

رحیم یارخا ن:اینگرو فرٹیلائزرز پاکستان میں تعلیم و صحت کی ترقی اور ماحول میں بہتری کے لئے کوشاں ہے۔

ان خیالات کا اظہار جنرل مینیجر اینگرو فرٹیلائزرز ڈہرکی عامر اسلم نے گورنمنٹ خواجہ فرید گریجویٹ کالج رحیم یار خان میں 60 لاکھ روپے سے تعمیر کی جانے والی کمپیوٹر لیب کے معائنے اور شجر کاری مہم میں پودا لگانے کے موقع پر طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

انہوں نے مزید کہا کہ اینگرو فرٹیلائزرز خواجہ فرید گریجویٹ کالج کو گھاس کے میدانوں میں طلباء کے بیٹھنے کے لئے مضبوط بنچ بھی بھی فراہم کرے گی،

کلین اینڈ گرین پاکستان مشن کے تحت اینگرو فرٹیلائزرز ارد گرد کے دیہات میں اس سال 10 ہزار پودے لگا چکی ہے اور حکومت سندھ کے ساتھ مل کر 100 ایکڑ پر مشتمل ایک جنگل لگانے جا رہی ہے،

قبل ازیں انہوں نے شجر کاری مہم کا افتتاح کیا منیجر صحت، تحفظ اور ماحول محسن اختر، فیکٹری منیجر، وسیم انور اور منیجر ہاؤسنگ عون محمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر پرنسپل ڈاکٹر محمد اجمل بھٹی نے کمپیوٹر لیب کے لئے 60لاکھ کی خطیر رقم فراہم کرنے پر اینگرو فرٹیلائزرز ڈہرکی کا شکریہ ادا کیا۔

وائس پرنسپل ڈاکٹر خالد محمود، چیئرمین شعبہ اردو پروفیسر ملک احمد بخش اورچیئرمین شعبہ کمپیوٹر پروفیسر حافظ محمد سعید نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کو روایتی اجرک کے تحائف دئیے جبکہ طالبات نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے، دیگر شرکاء میں پروفیسر محمد افضل بیگ، پروفیسر شہباز نیئر،پروفیسر محمد وسیم، پروفیسر محمود عالم پروفیسر محمد فصیح اور طلباء و طالبات شامل تھے۔

اک نظر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button