fbpx

رحیم یارخان میں تعلیم یافتہ بے روزگار شہری فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانے کا موقع

erozgaar

رحیم یار خان:ای روزگار سینٹر منیجر عدیل احمد نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ ای روزگار سینٹر خواجہ فرید یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی رحیم یار خان میں اگلے بیچ کے لیے داخلوں کا اجراءشروع کر دیا گیا ہے اور حکومت کے اس پر وگر ام سے بے روزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل اسکیلز سیکھنے کے نادر مواقع میسرآئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب سے تعلیم رکھنے والے تعلیم یافتہ بے روزگار شہری فری لانسنگ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے ہیں تووہ حکومت کے اس پروگرام سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مفت تربیت حاصل کرنے کے لیے ابھی  آن لائن درخواست دیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس پروگرام میں اہلیت کا معیار کم از کم16سالہ تعلیم، آن لائن ٹیسٹ،پنجاب کا ڈومیسائل،35 سال سے کم عمرہونا لازمی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں سلیکٹ ہونے والے پاکستان کے ٹاپ فری لانسرز سے ٹریننگ،کری ایٹو ڈیزائن، ٹیکنیکل اور کنٹینٹ مارکیٹنگ اینڈ ایڈورٹائزنگ شعبہ جات،تمام طلبہ کے لیے فری لانسنگ کا تعارفی کورس،پروفایل بنانے اور آرڈر لینے کی ٹریننگ، تین ماہ کی ٹریننگ کی تکمیل پر اسناد جیسی سہولیات سے مستفید ہو سکیں گے۔
علاوہ ازیںیوتھ افیئرز , سپورٹس ، آرکیالوجی اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی طرف سے نوجوانوں کو باوقار روزگار کے موقع فراہم کرنے کیلئے ای روزگار ٹریننگ پروگرام بھی اس کا حصہ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 54فیصد خواتین اس پروگرام سے فائدہ اٹھا چکی ہیں اور اس پروگرام کے تحت تربیت کے دوران اور بعد میں پرکشش ماہانہ آمدنی کمانے کا موقع میسر آتے ہیں اور ابتک 20000 سے زیادہ طلباءاور طالبات تربیت حاصل کر کے آن لائن پیسے کما رہے ہیں۔ہمارے تربیت یافتہ طلباءو طالبات اب تک 33 کروڑ روپے سے زیادہ زرمبادلہ کما چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Translate »